چترال (ڈیلی چترال نیوز) مروئی بالا میں نوجوان عفت الرحمن ولدحکیم الرحمن نے بارہ بوربندوق سے فائرکرکے اپنی زندگی کی چراغ گل کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق تقریبا 18/17سالہ نوجوان عفت الرحمن ولد حکیم الرحمن سکنہ مروئی بالا لوئرچترال نے نامعلوم وجوہات کی بناکربارہ بوررائفل سے خودپرگولی چلاکرخودکشی کرلی ہے ۔لا ش کوڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال میں پوسٹ مارٹم کے بعدورثاکے حوالہ کی گئی۔ تاہم مقامی پولیس موقعے پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہے۔
