Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے یونیسیف کی مالی تعاون سے چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کے تحت کمیونٹی بیسڈ اسٹیک ہولڈرز ڈائیلاگ کا اہتمام

چترال ( نامہ نگار ) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے یونیسیف کی مالی تعاون سے چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کے تحت کمیونٹی بیسڈ اسٹیک ہولڈرز ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں کی فلاح وبہبود اور دوسرے متعلقہ امور سے متعلق اداروں کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے درمیان لنک قائم کرنے اور میکینزم بنانے کے لئے ایک دوسرے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پولیس، ایجوکیشن اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ علمائے کرام، میڈیا، بار ایسوسی ایشن، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ریفرل پاتھ وے کے حوالے سے اپنے اپنے کرداروں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفئرنصرت جبین، اے ڈی او ایجوکیشن عائشہ، ڈپٹی ڈائرکٹر نادرا مختار اعظم خان، ڈپٹی ڈائرکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، 2022ء کے سیلاب زدہ علاقوں کے ویلج کونسلوں کے چیرمین اور ویلج سیکرٹریز، ڈسٹرکٹ خطیب، صدر چترال پریس کلب اور دوسروں نے ڈائیلاگ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن افیسرزصلاح الدین اور عبادالرحمن نے پراجیکٹ کے حوالے سے بتایاکہ گزشتہ سال کے سیلاب زدہ علاقوں میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جبکہ safeاسپیس کے نام سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کے مشاغل کے لئے جگہے قائم کئے گئے ہیں جہاں بچوں کی دلچسپی کے حامل کھلونے رکھے گئے ہیں جبکہ ان علاقوں میں بچوں کے حقوق، بچوں کے خلاف تشدد کا خاتمہ اور ان کی حفاظت کے سلسلے میں آگہی سیشن منعقد کئے گئے جن میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ اسی پراجیکٹ کے تحت ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل کرکے سیلاب زدہ علاقوں میں بچوں کی انفرادی نفسیاتی کونسلنگ کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل ایک تھئٹر شوکے زریعے چترال میں بچیوں کی خودکشی کی بڑھتی ہوئی واقعات کو اجاگر کیاگیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button