تازہ ترین
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،پٹرول 8،ڈیزل 5 روپے سستا
اسلام آباد (نامہ نگار)حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا،بدھ کو نیوز کانفرنس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل پر 5 اور پیٹرول پر 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔پٹرول کی فی لٹر قیمت8 روپے کمی کیساتھ 262 روپے ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 253ہوگئی،جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت برقراررکھی گئی ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا،اسحاق ڈار نے کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ موجودہ قیمتیں 15جون تک جاری رہیں گی۔