424

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان چالاک بننے کے چکروں میں غلط چال چل کر سیاسی جال میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔ بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام بھی ان سے یوم نجات منائیں گے سیکرری اطلاعات پی پی پی سعدیہ دانش

گلگت (نامہ نگار) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات و رکن اسمبلی سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گندم بحران کے خاتمے کے لئے سنجیدہ نہیں ہے۔ وفاقی حکومت نے بجٹ میں اضافہ کیا تو انہوں نے کوآرڈینیٹرز بھرتی کئے۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کے وسائل پہلے زمان پارک پر خرچ کئے اب اپنی کرسی بچانے پر خرچ کر رہے ہےں مگر اب اقتدار میں انکا کردار ختم ہو چکا ہے۔ پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان سے بھی عمران نیازی کے باقیات کے خاتمے کا آغاز ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جلد کرسی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان چالاک بننے کے چکروں میں غلط چال چل کر سیاسی جال میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔ بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام بھی ان سے یوم نجات منائیں گے۔ خالد خورشید نے گلگت بلتستان کو مسائل کے انبار کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ اس لئے یہاں کے عوام ان سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جون کے مہینے میں بھی گلگت بلتستان کے اکثر شہروں میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ ہے اور سکردو میں لوگ پانی کے لئے ترس رہے ہیں۔ یہ مسائل اس لئے گھمبیر ہوئے ہیں کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔ نہ تو بجلی کا کوئی منصوبہ شروع کیا نہ ہی پینے کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت بحرانوں کی آڑ میں بھی کرپشن کر رہی ہے۔ پانی اور بجلی کی ایمرجنسی کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ جاتے جاتے تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں