Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

یونین کونسل شیشی کوہ میں سینکڑوں افرادجماعت اسلامی ،آل مسلم لیگ،پی ٹی آئی کوچھوڑکرپی پی پی میں شمولیت اختیارکرلی

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)یونین کونسل شیشی کوہ میں سینکڑون افراد مختلف پارٹیوں کوچھوڑ کرپاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی۔جن میں گورین گول سے 80افراد،تارشیشی کوہ سے دنیاراحمداوران کے خاندان ،گاؤں بیرگابالااورپائین سے دوکونسلرزسمیت 60افراد،گاؤں حضوربیکاندہ سے اعجادالحق صدریوتھ ارگنائزیشن بمع25ممبران اورمیرحسام الدین اف بیکاندہ اے پی ایم ایل سے مستعفی ہوکراپنے خاندان اوردوستوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔اس کے علاوہ شیشی لشٹ سے محسن عبیراف شیشی لشٹ اپنے خاندان سمیت جماعت اسلامی کوچھوڑکرپی پی پی 2میں شامل ہوئے۔مدکلشٹ سے سابق کونسلرسخی داداوردرجنوں دوسرے افرادنے بھی پی ٹی آئی کوخیرباد کرتے ہوئے پی پی پی میں شمولیت اختیارکرلی۔اس شمولیت تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک سلیم خان نے نئے آنے والے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اورشہیدبھٹوکے دورسے اب تک پاکستان پیپلزپارٹی ہی چترال کی مثالی خدمات کی ہے ۔چترال میں جیتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ پیپلزپارٹی کے دورمیں ہی ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی اورصوبائی حکومت چترال کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔کیونکہ گذشتہ سال سیلاب اورزلزلے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پرویزخٹک نے دودفعہ چترال آکرجووعدے اوراعلانات کئے تھے ابھی تک ان پرکوئی عملدرآمدنہیں ہواہے ۔چترال کے سیلاب سے متاثرہ سڑکین ،پل ،نہریں اوربالائی چترال کابجلی کانظام درہم برہم ہواہے ۔مگرافسوس کی بات یہ ہے ۔صوبائی حکومت اورمرکزی حکومت چترال کے لوگوں کومکمل طورنظراندازکرچکے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگرصوبائی حکومت موجودہ بجٹ میں سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرچرکی بحالی کیلئے دس ارب روپے مختص نہ کیاتوہم عوام چترال کولیکروزیراعلیٰ ہاوس اورپارلیمنٹ ہاوس کاگیراو کریں گے۔جس کی تمام ترذمہ داری صوبائی حکومت پرہوگی۔

22
1

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button