Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایس ائی ایف گلف پراجیکٹ ڈسٹرکٹ اپر چترال کے زیر اہتمام اپر چترال بونی میں project inception workshop کا اہتمام۔

اپر چترال (جمشیداحمد)ایس ائی ایف SIF گلف پراجیکٹ ڈسٹرکٹ اپرچترال کے زیر اہتمام پی ٹی ڈی سی ہو ٹل بونی میں ایک روزہ project inception work shop منعقد ھوٸی جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان تھے project inception work shop میں محکموں کے سربراہان سول سوساٹیز کے اراکین مختلف مکاتب فکر کے افراد خواتین وحضرات اور ایس ائی ایف گلف پراجیکٹ کے زمہ دار حکام نے شرکت کی ورکشاپ کا اغاز محمد نثار کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد ایس او SIF مبشیر نے بتداٸی کلمات پیش کرتے ہوۓ شرکا کو خوش امدید کہا ایس اٸی ایف گلف پراجیکٹ منجیر اویس احمد پراجکٹ کے اعراض مقاصد بیاں کرتے ہوۓ کہا کہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے رونما ہونے والے ناگہانی قدرتی افات کو کم کرنے اور ناگہانی افات کے دوران خصوصی اقدامات اٹھانے کمیونٹی کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے ایس اٸی ایف گلف ڈسٹرکٹ اپر چترال میں اپنی خدمات شروغ کر رہا ہے انہوں نے مزیدکہا کہ اپر چترال موسمی تبدیلی اور قدرتی افات کے حوالے ریٹ زون میں ہے یہاں خطرناک لٹکے ہوۓ گلیشرز ہیں موسمی تبدیلی کی وجہ سے ان گلیشروں کو کسی بھی وقت پھٹنے کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت قدرتی افات انے کا خطرہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ علاقےمیں زمین کی کٹاو اور دوسرے قدرتی افات کے دوران ایس اٸی ایف گلف پراجیکٹ کے کویک رسپانس ٹیم کمیونٹی کو ریلف پہنچانے Climate smart agriculture لاٸیو اسٹاک کے سلسلے میں بھی کام کرے گا ۔تحصیل ناظم مستوج سردار حاکم نے بھی خطاب کیا اور عوامی مساٸل اور گزشتہ سیلاب اور قدرتی افات سے نقصانات کی ایس اٸی ایف گلف کو اگاہ کیا اور پراجیکٹ کے ساتھ تعاون کا وعدہ کیا اس کے علاوہ صدر اسمعیلی کونسل امتیاز عالم بی ایل ایس او سکرٹری شیر افضل ودیگر نے پرأجیکٹ کے حوالے سے معلومات سوالات پوچھی اور معلومات حاصل کی۔ اخر میں مہماں خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے خطاب کیا اور قدرتی افات کے دوران انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے مختلف علاقوں میں متاثریں کے ساتھ حکومتی امداد کا ذکر کیا اور عوام کی ہر ممکن خدمت کرنے کی یقین دھانی کی اور SIF گلف پراجیکٹ کو بھی عوام کو ریلیف پہنچانے کی خصو صی ہدایت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button