تازہ ترین

آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے صحت مندخاندان پراجیکٹ کے زیراہتمام یوسی یارخون کے سیلاب متاثرہ گاوں گازین اورمیراگرام نمبر2 میں میڈیکل کیمپ کاانقعاد

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنراپرچترال خالدزمان خان کی ہدایت پرآغاخان ہیلتھ سروس چترال کے صحت مندخاندان پراجیکٹ،یواین ایف پی اے پاکستان اورکینڈین حکومت کی مالی معاونت سےاپرچترال کے سیلاب متاثرین کے لئے یوسی یارخون کے متاثرہ گاوں گازین اورمیراگرام نمبر2 میں میڈیکل کیمپ لگایاگیا۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹراے کے ایچ ایس پی اپرچترال شفیق اقبال کی سربراہی میں ڈاکٹرمحمدحکیم ،فیلڈسپروائزرنسرین ،شاہدہ ،سکینہ دوسرے میل اورفیمیل اسٹاف کے ہمراہ مریضوں کامعائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کی گئی۔متاثرین کے لئے منعقدہ میڈیکل کیمپ میں یوسی یارخون کے مضافاتی اور دور دراز علاقوں سے بھی لوگ آئے اور مستفید ہوئے۔تین روزہ میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں افرادکاطبی معائنہ ،بیسک ٹیسٹ کی سہولیات اورمفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں تین دنوں سے مسلسل سینکڑوں کی تعداد مختلف مریضوں جن میں ڈائیریا،ڈپیریشن،چسٹ انفکشن ،کان انفکشن ،نمونیہ اوردوسرے مریضوں کاتسلی بخش معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کے حوالے سے مردوخواتین کی کاونسلنگ کی ۔علاقے کے مکینوں نے آغاخان ہیلتھ سروس چترال اورکینیڈین حکومت کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مشکل وقت اورمصائب کی اس گھڑی میں متاثرہ علاقوں کے لئے میڈیکل کیمپ کااہتمام کرکےیہاں کے باسیوں کادل جیت لیا ۔آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے اسٹاف نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرسیلاب متاثرین کے لئے فوری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا، ان کی خدمات لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہیں۔
آغاخان ہیلتھ سروس خیبرپختونخوا اورپنجاب ریجن کے ریجنل ہیڈمعراج الدین نے بتایاکہ اے کے ڈی این کے تمام ادارے ہمیشہ سے دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہا ہے اور ہرقدرتی آفات میں حکومت کے شانہ بشانہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہا ہے۔مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپز کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ان افراد تک طبی خدمات کی رسائی یقینی بنانا تھا جو سیلابی صورتحال کے دوران یا بعد میں مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے اور جن کی ہسپتالوں تک رسائی آسان نہ تھی۔انہوں نے کہا کہ آغاخان ہیلتھ سروس چترال کی جانب سے کیمپ میں آئے مریضوں کو معائنہ ، تشخیص اور ادویات مفت فراہم کی گئی۔اے کے ایچ ایس پی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکتے ہوئے متاثرین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button