Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

لویرچترال میں یوم شہدائے پولیس اس عزم کے ساتھ منائی گئی

چترال (نمائندہ ) لویرچترال میں یوم شہدائے پولیس اس عزم کے ساتھ منائی گئی کہ حکومت کی رٹ کو بحال رکھنے اور ارض پاک میں دہشت گردی کی مذموم کاروائیوں اور قانون پسندشہریوں کی سکھ او ر چین کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع دینے کے لئے پولیس فورس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ لویر چترال میں دن کا آغاز نماز فجر کے بعد پولیس لائنز کے احاطے میں واقع اشرف شہید مسجد میں اجتماعی قرآن خوانی سے ہوئی جس میں شہداء کے روح کی ایصال ثواب اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا مانگی گئی۔ بعدازاں پولیس لائنز کے اندر یادگار شہداء میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان اور ڈی پی او لویر چترال صلاح الدین کنڈی نے شہداء کے یادگار پر پھولوں کا ہار چڑہائے۔ اس موقع پر چترال سکاوٹس کے ونگ کمانڈر قیصر رضا، ایس پی انوسٹی گیشن عبدالستار خان اور نیشنل بنک آف پاکستان کے ڈسٹرکٹ منیجر امجد ثانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی پی او صلاح الدین کنڈی نے پولیس کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خاندان کو یقین دلائی کہ پولیس فورس ہروقت اور ہر دم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہدائے پولیس پر پوری قوم کو فخر ہے جنہوں نے پاک دھرتی پر امن وامان کے لئے اپنی زندگی قربان کردئیے۔ سہ پہر کو پریڈ گراونڈ میں شہدائے پولیس فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ چمرکھون اور گرم چشمہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈی سی لویر چترال محمد علی خان اور ڈی پی او لویر چترال صلاح الدین کنڈی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button