Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اظہارتشکر۔۔۔۔اُن سب کامشکورہوں کہ جنہوں نے میری والدہ محترمہ کے انتقال پرہمیں حوصلہ دی/سیکرٹری اے کے آرایس پی چترال برہان الدین، سپرٹینڈنٹ ڈی ایچ ڈی سی چترال شاکرالدین

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سیکرٹری اے کے آرایس پی چترال برہان الدین، سپرٹینڈنٹ ڈی ایچ ڈی سی چترال شاکرالدین سکنہ ریشن اپرچترال  نےایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ہم اپنے ان تمام دوست و احباب، رشتہ داروں، قابل فخر ہمسایوں ،سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان و عہدادران اور سیاسی شخصیات کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے میری والدہ محترمہ کے اس دنیائے فانی سے رخصت ہونے پر ہمیں حوصلہ دینے اور ہمارے غم کو بانٹنے کے لیے بنفسِ نفیس خود تشریف لائے ۔ ٹیلی فون ، ایس ایم ایس ، سوشل میڈیا اور ای میل کے ذریعے دنیا بھر سے اپنی پیغا مات بھیج کر ہمارے غم میں برابر کے شریک ہوئے۔
ہم معذرت چاہتے ہیں آپ سب سے کہ فردا فردا ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے اس لیے ہم چترال کے لوکل اخبارات کے ذریعے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کے اللہ تعالیٰ آپ سب کو اور آپ کے خاندانوں کو اپنے امان میں رکھیں۔امین

سوگواران۔
برہان الدین سکریٹری AKRSP
شاکرالدین سپرٹینڈنٹ DHDC چترال
حسام الدین ریٹائرڈ حولدار
شجاع الدین ITREB اسلام آباد
تاج الدین پرنسپل AKES سکول مردیر چترال
ضیاء الدین منیجر HBL MFB پنڈی وغیرہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button