تازہ ترین

ایم سی بی بینک کے پاس وہ تمام ٹیکنالوجی اور صلاحیتیں موجود ہیں جو صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے درکار ہیں/ڈی سی محمدعلی خان/جی ایم عبدالباسط

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ایم سی بی بینک کے صوبائی جنرل منیجرعبدالباسط،ریجنل ہیڈپشاورایریاعابدفاروق شیخ ،برانچ منیجرچترال سیدنظام الدین شاہ نے ڈپٹی کمشنرلوئرچترال محمدعلی خان اوراسسٹنٹ کمشنرلوئرچترال محمدعاطف جالب سے چترال میں بینکاری اورایم سی بی کے مزیددوبرانچزکھولنے کے حوالے سے تفصلی ملاقات کی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کہاکہ چترال مستقبل میں سی پیک متبادل روٹ ہونے کی وجہ سے بزنس حب بنتا جا رہا ہے ۔ اور لواری ٹنل کی تعمیر سے چترال میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔اس لئےمسلم کمرشل بینک جیسے ادارے کو چترال کے ان کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی سنجیدہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ چترال رقبے کے لحاظ سے خیبرپختونخوا کاسب سے بڑاضلع ہے یہاں کی دورافتادگی کومددنظررکھتے مسلم کمرشل بینک کے ذمہ داروں نے مزیددوبرانچز کھولنے کی جوفیصلہ کی ہے خراج تحسین کے مستحق ہیں جسے چترال کے باسیوں کی مسائل آسانی سے حل ہونگے۔ڈپٹی کمشنر نے چترال کے بینکوں کی کامیابی کو مقامی سٹاف کی تعیناتی سے مشروط قرار دیا ۔ اور کہا کہ چترال کے باصلاحیت ، مطلوبہ تعلیم سے آراستہ نوجوان مردوخواتین ہی اپنی ثقافت اور رابطہ کاری و تعلق کی بنیاد پر چترال کے بینکوں کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔جی ایم عبدالباسط نے کہاکہ ایم سی بی کے پاس وہ تمام ٹیکنالوجی اور صلاحیتیں موجود ہیں جو صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے درکار ہیں جبکہ ایم سی بی کا مستعد عملہ کسٹمرز کی رہنمائی کے لیے ہر وقت موجود رہتا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایم سی بی بینک کی طرف سے بہترین پیشکش ہے جس سے ہر اوورسیز پاکستانی کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ایم سی بی ڈیجیٹل بینکنگ کی طرف جانا چاہتے ہیں، تاکہ لوگوں کو برانچ میں جانے کی ضرورت نہ ہو، سب سہولتیں گھر بیٹھے ہی دست یاب ہوں۔اس سہولت سے کاروباری حضرات کو خاطر خواہ فوائد حاصل ہونگے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button