Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں پیپلزپارٹی کے سابق صدراورسابق ایم پی اے مرحوم زین العابدین کی یاد میں ایک تعزیاتی ریفرنس کااہتمام

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال کی طرف سے پیپلزپارٹی کے سابق صدراورسابق ایم پی اے مرحوم زین العابدین کی یاد میں ایک تعزیاتی ریفرنس کااہتمام کیاگیا۔جس میں پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سلیم خان ،سابق جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ،مقامی راہنماوں کے علاوہ مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے ضلعی راہنمااورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افرادکے علاوہ پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ۔زین العابدین کے علاوہ اورمقامی مرحوم راہنماوں گل نوازخاکی،محمدظاہرشاہ ،سلطان ولی بمبوریت،فداحسین ،بلبل آیوبی کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔تعزیاتی ریفرنس میں ممبرصوبائی اسمبلی چترال سلیم خان ،جے یوآئی کے میجرسعید،جماعت اسلامی کے خورشیدعلی خان،معروف ادیب مولانگاہ نگاہ،ظہران شاہ ،شیرجوان،نیازاے نیازی ایڈوکیٹ اوردیگرمقریریں نے خطاب کرتے مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک سنجیدہ سیاستدان ہونے کے ساتھ ایک معروف سماجی راہنماتھے ۔وہ چترال سکاؤٹس سے ریٹائرمنٹ کے بعداپنے سیاسی زندگی کاآغاپیپلزپارٹی سے کیا۔اورآخری دم تک پیپلزپارٹی کے ساتھ وابستہ رہے بحیثیت صدر،اورجنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی چترال میں فعال بنانے کے لئے انتھک محنت کی۔ وہ پارٹی کی ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی میں 333سب سے زیادہ ووٹ لے کررکن اسمبلی بنے۔بلاامیتازسیاسی وابستگی چترالی عوام کی خدمت وہ دوستوں کے دوست اوردشمنوں کے بھی دوست تھے چترال کونیشنل گرڈ سے منسلک کرنے میں انہوں نے اہم کردارادا کیاتھا۔ان کے زندگی میں عظیم سانحات بھی آئے جن کوانہوں نے خاندہ پشانی سے برداشت کیا۔اُن کی وفات سے پاکستان پیپلزپارٹی چترال ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگیا۔آخرمیں مرحوم کے بیٹے نعمان العابدین نے حاضرین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کی خلوص اورمحبت نے مجھے اپنے شفیق باپ کی اسانحے کوبھلانے میں مجھے بہت بڑاحوصلہ دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button