تازہ ترین
چیو پل چترال سے ایک نوجوان نے اپنا موبائل فون سیٹ پل کے جنگلے میں رکھنے کے بعد دریا میں چھلانگ لگادی اور چند منٹوں تک دریا کے اوپر تیرنے کے بعد دریا میں ڈوب گئے

چترال (نمائندہ ) منگل کے سہ پہر کو چترال کے چیو پل سے ایک نوجوان نے اپنا موبائل فون سیٹ پل کے جنگلے میں رکھنے کے بعد دریا میں چھلانگ لگادی اور چند منٹوں تک دریا کے اوپر تیرنے کے بعد دریا میں ڈوب گئے جن کی لاش کو ریسکیو 1122نے جوٹی لشٹ کے مقام پر دریاسے برامد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی۔
پولیس اسٹیشن چترال کے ایس ایچ او سب انسپکٹربلبل حسن نے بتایاکہ متوفی کی شناخت وقاص احمد ولد عمراحمد کے طور پر ہوئی ہے جوکہ اپر چترا ل کے گاؤں نوروڑی کوشٹ کا باشندہ ہے اور چترال یونیورسٹی میں بی۔ ایس کا طالب علم تھا۔ انہوں نے کہاکہ مبینہ طور پر خودکشی کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی جبکہ مقامی پولیس ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کررہی ہے جس کے بعد ہی وجہ سامنے آئے گی۔



