تازہ ترین

پاکستان پیپلزپارٹی نےالیکشن 2024 کے لئے چترال کے ایک قومی اوردو صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے انتخابی ٹکٹ کے لیے امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیا

چترال(ڈیلی چترال نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نےالیکشن 2024 کے لئے چترال کے ایک قومی اوردو صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے انتخابی ٹکٹ کے لیے امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی آنے والے عام انتخابات میں حلقہ این اے ون چترال کے لئے شہزادہ پرویز،حلقہ پی کے ون کے لئے حاجی غلام محمداورحلقہ پی کے ٹوکے لئے سابق صوبائی وزیرسلیم خان کے ناموں کااعلان کرچکے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی لوئرچترال کے ضلعی صدرانجینئرفضل ربی جان،سینئرنائب صدرشریف حسین ،انفارمیشن سیکرٹری نظار ولی شاہ اوراپرچترال کے انفارمیشن سیکرٹری سیدکوثرعلی شاہ اوردوسروں نے کہاکہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پی پی پی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہماری پارٹی نے ہمیشہ جدو جہد کی ہے اور مستقبل میں بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے عام انتخابات میں چترال کے تینوں نشستوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اپراورلوئرچترال کے تمام پارٹی ورکرز قومی اورصوبائی اسمبلی کے تینوں اُمیدواروں پربھراعتماد کااظہارکررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button