Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بونی میں سویٹ ہوم!۔۔۔۔۔ ذاکر محمد زخمیؔ تورکھو حال بونی ۔

قدرَتی آفات خصوصاً ۲۶ اکتوبر ۲۰۱۶ ؁ کے خوف ناک زلزلہ کے بعد اہلِ چترال جس ذہنی کرب و پریشانی میں گزار رہے ہیں اس کا اندازہ اس وقت ہو گا جب آپ چترال سے باہر کسی پراپرٹی ڈیلر کے دفتر یا ہاوسنگ پروجیکٹ سائڈ پر جائینگے۔ تو وہاں ہر دوسرے چترالی سائڈ ویزٹ کرتے ہوئے پلاٹ ڈھوندتے ہوئے اپ کو ملے گا ۔جن لوگوں کے پاس وسائل ہو تو وہ بہر صورت چترال سے ہجرت کو ترجیح دیتا نظر اتاہے ۔لیکن بعض مٹی سے محبت کرنے والے اور روایتی ثقافت کو اپنی شناخت تصور کرنے والے لوگ اگر چہ چترال سے باہر جانے کا نہیں سوچتے تو پھیر چترال کے اندر رہتے ہوئے روایتی طرزِ تعمیر میں حالات کے مطابق رد و بدل کرنے کے سوچ سے دوچارہیں۔اس سلسلے مختلف رفاعی ادارے نت نئے ڈیزائن کے شلٹر متعارف کرا چکے ہیں۔ان میں فوکس میومنٹرین پاکستان سرِ فہرست ہے جو تقریباً آٹھ سو شلیٹر تعمیر کر چکی ہے ۔بات یہاں ختم نہیں ہو رہی ہے ائے دن سوچ کی IMG_0006سرحدیں دور نکلتی جارہی ہیں۔حال ہی میں بونی کے ایک سیاسی و سماجی شخصیت کشافت یونس اسلام اباد کے تعمیراتی کمپنی( ہاٹ اینڈ کول انجینئرنگ سروسز) جو شلیٹر تعمیر کرنے کے کام میں واسع تجربہ رکھتی ہے ۔کو چترال کی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہوا ۔ہارٹ اینڈ کول انجینئرنگ اسلام اباد کی تیار کردہ گھر کی خصوصیات کچھ اس طرح کے ہیں اول یہ کہ پورٹ ایبل ہے جو با آسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے ۔دوم یہ یہ گھر زلزلہ پروف ہے کمپنی کا دعویٰ ہے کے یہ تیار کردہ گھر کسی بھی شدت کے زلزلہ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔اگر خدا نخواستہ گِر بھی جائے تو تو انسانی جان کو خطرہ کی کم سے کم گنجائش رہتی کیونکہ اس میں استعمال ہونے والے میٹریل انتہائی ہلکا ہیں ۔ ساتھ پولی یورو تھین اور دوسرے میٹریل کی اس استعمال سے یہ گرمی اور سردی دونوں صورتوں مزاحمت کی صلاحیت رکھتی ہے اور ساتھ بہت سار ے سہولیات تین کمروں پر مشتمل اس تیار گھر میں مکین کو میاثر ائینگے ۔ حال ہی میں مذکورہ کمپنی اسی طرح کے دو گھر تعمیر کرکے بونی میں افتیتاح کیا ۔ ان میں ایک کشافت یونس کا گھر تھا اسے’’ سویٹ ہوم‘‘ نام دیا گیا ہے ۔ افتیتاح کے موقع پر علاقے کے معززین عوامی نمائیندوں اور سرکاری افسرون کو مدعو کیا گیا تھا ۔ تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا ۔ حفیط امین الرخمٰن صدرات کی جبکہ فوکس ہیومنٹرین پاکستان چترال کے ریجنل منیجر امیر محمد صاحب مہمان خصوصی تھے ۔ہاٹ اینڈ کول انجینئرنگ سروسز کے منجینگ ڈائریکٹر راوٗ ارشد نے شیلٹر پراجیکٹ اور اورانکی اہمیت پر مفصل بریفینگ دی ۔ اور چترال کے روایتی مہمان نوازی اور بے مثال ثقافت کو بھر پور انداز میں سراہا ۔ساتھ اپنے پراجیکٹ میں چترال کو عید تک کے لیے ۱۵فیصد رعایت دینے کا اغلان کیا ۔تقریب میں موجود حاضرین(سویٹ) ہوم میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع پر مختلف سوالات کیے جن کا جواب راوٗ ارشد نے جامع طریقے سے دی ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ریجنل منیجر فوکس ہومنٹرین پاکستان جناب امیر محمد نے اپنے خطاب میں اس مر پر خوشی کا اظہار کیا کہ فوکس گزشتہ ۱۸ سالوں سے اس بات کی ترعیب دیتے رہے کہ قدراتی آفات کو روکنا اگر چہ ممکن نہیں مگر اختیاطی تدابر سے جانی نقصانات کم سے کم کیے جانے کا امکان موجود ہے ۔ تب لوگ ان باتوں کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے تھے ۔ اب سویٹ ہوم کی تعمیر سے یہ بات وضح ہو گئی کہ علاقے کے لوگ باشعور اور حالات سے مقابلہ کرنے کے لیے ذہنی طور تیار ہوتے جا رہے ۔ آپ ہاٹ اینڈ کول انجینئرنگ کی تیار کردہ گھر کی تفصلی جائزہ لیا اور اسے ہر قسم کامیاب قرار دی ساتھ اسلام اباد دفتر ویزٹ کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ اس طرح سویٹ ہوم کی یہ افتیتاحی تقریب حفیظ امین الرخمٰن صاحب نیک دعاوں کے ساتھ ام پذحتیام یر ہو ا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button