تازہ ترین

سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اپر چترال چیرمین فیض الرحمن کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ۔

بونی۔ انتہائی قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بزرگ سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف کا ضلعی رہنما چیرمین فیض الرحمن نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے جسکا با ضابطہ اعلان چند دنوں میں متوقع ہے، یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے چیرمین فیض الرحمن پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کا ضلعی صدر کی حیثیت سے سیاست میں متحرک تھا سال 2021 میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فیض الرحمن کو اس وقت کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے خصوصی طور پر پشاور بلا کر پارٹی میں شامل کیا تھا جس کے بعد چیئرمین فیض الرحمن نے پی ٹی آئی کے تحصیل مستوج سے امیدوار سردار حکیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، قریبی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور پرویز خٹک گروپ کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کے لیے چیرمین فیض الرحمن سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم پیپلز پارٹی کے ایک صوبائی رہنما جوکہ چیرمین فیض الرحمن کا زاتی دوست بھی ہے کی کوششوں سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے، چیرمین فیض الرحمن کے مطابق وہ پیپلز پارٹی کے ان بانی رہنماؤں میں شامل ہے جنکو بھٹو صاحب سے بحیثیت کارکن ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہے،شروغ کے دنوں میں انہوں نے ضلع چترال میں پیپلز پارٹی میں سرگرم کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں انکو عوام نے ڈسٹرکٹ کونسل میں بحیثیت وائس چیئرمین منتخب بھی کیا،تاہم بعد میں پارٹی کے اندر سازشی عناصر کی جانب سے بارہا غیر مقبول اور باہر کے عناصر کو داخل کرنے کے بعد اس نے خود کو پیپلز پارٹی سے الگ کرکے دوسرے پلیٹ فارم سے سیاست کی۔یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چیرمین فیض الرحمن نے جنرل سیکرٹری آل پاکستان مسلم لیگ کی حیثیت سے 2008 کے انتخابات میں پارٹی امیدوار سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد کو جتوانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا ۔سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق چیرمین فیض الرحمن اور ان جیسے پرانے پارٹی کارکنان کی پیپلز پارٹی میں واپسی کے بعد ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو عوام میں پزیرائی ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button