انتقال پرملال….ریٹائرڈ حولدارپاک آرمی سیدرحمت علی شاہ سکنہ شیچ یارخون کے والدہ محترمہ انتقال کرگئیں

چترال(ڈیلی چترال نیوز) (ر)حولدار پاک آرمی سیدرحمت علی شاہ ،قاری سیدفداعلی شاہ ،ریٹائرڈ حوالدار چترال سکاوٹس سیداسحاق علی شاہ اوراستادسیداسماعیل علی شاہ سکنہ شیچ یارخون اپرچترال کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعدانتقال کرگیں ۔مرحومہ کواُن کی آبائی قبرستان میں سپردخاک کردی گئی۔انہوں نے اپنے تمام رشتہ داروں اوردوستوں سے گزارش کی ہے کہ موسمی تبدیلی اور سڑکوں کی مخدوش حالت کی بناء پرآپ تکلیف کرکے یہاں تشریف نہ لائیں اپنے اپنے مقامات پردعاکریں ۔ ڈیلی چترال نیوزنیٹ ورک گروپ کے ممبران حولدار پاک آرمی سیدرحمت علی شاہ،قاری سیدفداعلی شاہ ،ریٹائرڈ حولدارچترال سکاوٹس سیداسحاق علی اوراستادسیداسماعیل علی شاہ کےوالدہ محترمہ کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئےاپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ تمام اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔ ماں اس کائنات کے سب سے اچھے، سچے اور خوبصورت ترین رشتے کا نام ہے،بے شک ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کے چہرے پرہمیشہ نور،آنکھوں میں محبت ،لہجے میں مٹھاس ،آغوش محبت سے بھری،ہاتھوں میں شفقت اورپیروں تلے جنت ہے ۔ ماں دنیا کی عظیم ترین ہستی ہے، ماں زندگی کی تاریک راہوں میں روشنی پھیلاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ والدہ کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے کیونکہ ان کی زندگی ہمیشہ اولاد کی خواہشات کوپوراکرنے میں گزرجاتی ہے ۔ماں کی جدائی ایک ناگزیزحقیقت ہے ۔اللہ تعالیٰ آپ سب کوصبروہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں ۔مرحومہ کے درجات بلند اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے (آمین)



