پی پی پی کے قائد بلاول بھٹو زرداری18نومبرچترال کے دورے پرآرہے ہیں ان کا تاریخی اور شاندار استقبال کیا جائیگا /سلیم خان

چترال (ڈیلی چترال نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے نائب صدروسابق صوبائی وزیرسلیم خان نے دروش میں مشاورتی ورکرزکنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کروڑوں عوام کے دلوں کے دھڑکن پی پی پی کے قائد بلاول بھٹو زرداری18نومبرچترال کے دورے پرآرہے ہیں ان کا تاریخی اور شاندار استقبال کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین اور قانون کی بالادستی کے ساتھ پارلیمنٹ کی خود مختاری اور جمہوری تسلسل پر یقین رکھنے والی قومی جماعت ہے اس ضمن میں اس نے کبھی کوئی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ اپنے اصولی موقف سے ہٹی ہے۔انہوں نے نگران حکومت سے شفاف الیکشن کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سلکشن کے الیکشن کوپی پی پی یکسرمسترد کرتے ہیں ۔ہم آئین و قانون کی بالادستی چاہتی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ صاف اور شفاف الیکشن ہی استحکام کا ذریعہ ہے، عوام ملک کوآزادنہ حق رائے دہی کااختیارہے۔ انہوں نے کہاکہ شہزادہ خالدپرویزکے بارباراسرارپرہم نے اُن کی پارٹی میں شمولیت پراتفاق کیاتھااورتحصیل چیئرمین کے ٹکٹ پردن رات محنت کرکے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب کروایااورآنے والے عام انتخابات میں حلقہ این اے ون کاٹکٹ ورکروں نے انہیں ددینے کافیصلہ کیاتھا ہماری طرف سے انہیں کوئی تکلیف نہیں تھا مگرانہوں نے پارٹی سے بے وفائی کرکے ایسے پارٹی میں شمولیت کررہےہیں اُ س پارٹی کانام بھی چترال میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا پرویز خٹک پانچ سال خیبرپختونخوا کاوزیراعلیٰ رہ کربھی چترال کوترقیاتی کاموں میں سب سے پیچھے رکھاہے ۔پرویزخٹک نے چترالی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاجوانتہائی قابل مذمت ہے ۔سلیم خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیااورجانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی بقاء اور سا لمیت اور جمہوریت کوبچایاہے پیپلز پارٹی کا فوکس ہمیشہ عوامی مسائل رہے ہیں، مظلوم طبقات کواس صورتحال سے نکالنے معاشی بدحالی سے نمٹنا پی پی پی کااولین ترجیح ہے۔اس مشاورتی ورکرزکنویشن میں پی پی پی ضلع لوئرچترال کے قائم مقام صدر شریف حسین،تحصیل دروش کے صدرحاجی غازی ورداک ،صوبائی کونسل کے ممبرسرفرازخان ،شفقت حسین ایڈوکیٹ ،علماء ونگ کے صدرقاری نظام الدین ،نائب صدر عبد الحمید ایڈوکیٹ سابق یوسی ناظم حیدرعباس،تحصیل چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ ،محراب الدین،قاری امین،شاہ مرادبیگ ،شیرجوان خان ،یوتھ کے ذمہ داراں دیگر پی پی پی عہداران وکارکنان نے بھرپورشرکت کی









