Breaking News

ہائی سکینڈری سکول ایون نے فرنٹیر کور پبلک سکول کی ٹیم کو ہراکر فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی

چترال(نامہ نگار)انٹر سکولز سپورٹ فیسٹیول لوئر چترال2023.ضلع لوئر چترال میں جاری انٹر سکولز سپورٹس فیسٹویل 2023 اپنی تمام تر رعنایوں اور رونقوں کے ساتھ اختتام پذیرجس میں ضلع بھر سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔اختتامی تقریبات کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر محمد علی خان تھےدیگر مہمانوں میں مس کیری شوفیلڈ ,ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لوئر چترال عامر زمان, معزز اساتذہ کرام اور دوسرے محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔فٹبال ایونٹ کا فائنل گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ایون اور فرنٹئیر کور پبلک سکول لوئر چترال کے مابین کھیلا گیا کانٹے دار مقابلے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول ایون نے فرنٹیر کور پبلک سکول کی ٹیم کو ہراکر فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔افسران نے تقریب سے خطاب میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی-افسران نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی اور بہترین کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کو شاباشی دی۔تقسیم انعامات کے دوران افسران نے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور میڈلز تقسیم کئیں۔فٹبال ایونٹ کے فاتح ڈسٹرکٹ چمپین گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ایون کی ٹیم کو ونر ٹرافی اور فرنٹئیر کور پبلک سکول کے ٹیم کو رنر اپ ٹرافی دی گئی

About ایڈیٹر انچیف

سید نذیر حسین شاہ چترال ایک جانے مانے صحافی ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے مختلف اخباروں اور ٹی وی چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں انہوں نے ابلاع عامہ میں ڈپلوما حاصل کی ہوئی ہے اور ان کے اخبار ڈیلی چترال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ چترال سے شائع ہونے والا یہ دوسرا اخبار ہے جس کو حکومتی سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔

Check Also

سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ بریپ کے مقام پرگاڑی کے حادثے میں جان بحق اورزخمی ہونے والے افرادکے لواحقین کے ساتھ ہمددری اورانسانی جانوں کے ضیاع پرانتہائی دکھ اورافسوس کااظہار

چترال(ڈیلی چترال نیوز)سابق ممبرصوبائی اسمبلی اپرچترال سیدسردارحسین شاہ نے پلموٹھینگ بریپ کے مقام پرٹیوٹالینڈکروزرگاڑی   کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *