تازہ ترین
انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے تین انسانی جانوں کے ضیاع کے نتیجے میں لوگوں کا احتجاج فطری امر ہے ۔سطان وزیرکاپریس کانفرنس


سے نکا لا جائے ۔ سلطان وزیر نے کہا ۔ کہ عوامی حلقوں میں یہ بات گشت کر رہی ہے ۔ کہ ضلع ناظم چترال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ریشن ہائیڈل پاور سٹیشن حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ یہ بات کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔ اور اس سلسلے میں ضلع ناظم چترال اپنی پو زیشن واضح کریں ۔ انہوں نے کہا کہ چترال شہر کے لوگوں کو بھی مسلسل لوڈ شیڈنگ اورکم وولٹیج کا مسئلہ درپیش ہے ۔ اس لئے اس پر بھی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔ پی پی پی رہنما نے ضلعی انتظامیہ کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اور کہا کہ انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے تین انسانی جانوں کے ضیاع کے نتیجے میں لوگوں کا احتجاج فطری امر ہے ۔ لیکن انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے لوگوں کو پابند سلاسل کرنے کا غیر قانونی اقدام اُٹھایا ہے ۔ انہوں نے فوری طور پرگرفتار لوگوں کی رہائی اور جان بحق ہونے والوں کیلئے معاوضے کا مطالبہ کیا ۔ اور کہا ۔ کہ لوگوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی آئین کے تحت حکومت پر لازم ہے ۔ جس میں وہ ناکام رہا ہے ۔ اور اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق شہریوں کو سہولت دینے کی بجا ئے احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی چترال آمد کے باوجود ریشن بجلی گھر کیلئے دھرنا دینے والوں سے ملاقات نہ کرنے کی مذمت کی ۔ اور کہا کہ صوبائی حکومت میں حصہ دار ہونے کے باوجود لوگوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیتے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا ۔ کہ اپوزیشن لیڈر خوشید شاہ کا پانچ کروڑ کا چیک چھ مہینے تک رکھنے کا کیا تُک ہے ۔