224

محکمہ صحت نرسنگ سٹاف کے درمیان مذاکرات کامیاب ،جائزمطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی

پشاور(نامہ نگار)خیبرپختونخواکے سینئروزیربرائے صحت شہرام خان تراکئی کی خصوصی ہدایت پرہڑتالی نرسوں کے نمائندوں نے محکمہ صحت کے حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔نرسنگ اسوسی ایشن کے نمائندوں اورمحکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے درمیان یہ مذاکرات پیرکے روزہیلتھ سیکرٹریٹ نے منعقد ہوئے جس میں سیکرٹری ہیلتھ کے علاوہ محکمہ صحت کے درسرے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پرنرسوں کے نئے سروس رولزمیں موجودخامیوں اوراس سلسلے میں نرسوں کے تحفظات کودورکرنے کے لئے سیکرٹری صحت کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کرنے کافیصلہ کیاگیاجبکہ نرسوں کی Compensateny allowanceکی بحالی کامعاملہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ اٹھانے کافیصلہ کیاگیا۔محکمہ صحت نے گذشتہ دنوں احتجاجی نرسوں کے خلاف کی گئی تتادیبی کارووائیاں اس شرط پرواپس لینے کافیصلہ کیاکہ نرسرہسپتال میں مریضوں کی بہترنگہداشت پرپھرپورتوجہ دین گی ۔محکمہ صحت نے نرسوں کویہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اس کے ساتھیوں کے خلاف درج شدہ ایف آئی آرز کے معاملے پرنرمی برتی جائے گی۔اس طرح اسٹوڈنٹ نرسزکے طائف بھی اضافے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ گذشتہ دنوں نرسوں کے احتجاج میں شریک ہونے والی اسٹوڈنٹ نرسزکونرسنگ اسکولزسے خارج کرنے کے معاملے پرنظرثانی کرنے کافیصلہ کیاگیا۔اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیرصحت شہرام تراکئی کاکہناہے کہ موجودہ صوبائی حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوعلاج معالجے کی بہترسہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے جس کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اورآئندہ بھی اٹھائے جائیں گے ۔ڈاکٹروں،نرسوں اورپیرامیڈکس سمیت تمام عملے کی فلاح وبہبود ،ان کے جائزمطالبات کوپورا کرنے اوران کودرپیش مسائل کوحل کرنے کے لئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے ۔انہوں نے نرسزسمیت تمام طبی عملے پرزوردیاکہ وہ اپنے کام کوعبادت سمجھ کرمریضوں کی بہترنگہداشت اورانہیں علاج معالجے کے معیاری سہولیات کویقینی بنانے کے لئے خلوص اورلگن سے کام کریں حکومت ان کے تمام جائزمطالبات پورے کرے گی اوران کودرپیش تمام مسائل حل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں