Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے لوٹ کوہ وادی کئی دیہات میں اشیائے خوردونوش پر مشتمل رمضان پیکج تقسیم کردی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے لوٹ کوہ وادی کئی دیہات میں اشیائے خوردونوش پر مشتمل رمضان پیکج تقسیم کی جوکہ گزشتہ سال کی سیلا ب سے متاثر ہوگئے تھے ۔ ان دیہات میں موردان، دیری، شاگرام، اترائے، پترو، دروشپ، میدان، میردین اور شاہ سلیم شامل ہیں۔ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کی طرف سے رمضان پیکج کی تقسیم پر متاثرہ عوام نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چترال سکاوٹس نے گزشتہ سال بھی سیلاب اور زلزلے کے متاثرین کی داد رسی میں سبقت لے لیا تھا ۔ کرنل نظام الدین نے مختلف علاقوں میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چترال سکاوٹس اور پاک آرمی مصیبت کی گھڑی میں اور عام حالات دونوں میں ریلیف پہنچانے میں کوئی کسر نہیں اٹھائیں گے۔

IMG_0345

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button