204

چترال میں پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی جلوس نکالاگیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی جلوس نکالاگیا جوکہ مختلف مساجد سے شروع ہوکر پی آئی اے چوک پر جلسے میں بدل گئی جس سے ضلع ناظم مغفرت شاہ ، جماعت اسلامی کے امیر مولانا جمشید احمد، قاری جمال عبدالناصر،قاضی محمد نسیم ،مولانا ہدایت الرحمن مولانا اسرار الدین الہلال، مقصود الرحمان ،اسرار الدین اوردوسرے شامل تھے ۔ انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستانی علاقے میں ڈرون حملوں کو ملکی سالمیت کے منافی قدم قرار دیتے ہوئے اسے کھلم کھلا امریکی جارحیت قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے غیور عوام اب کسی غیر ملکی کو اپنے ملک کی مفادات کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔ مشتعل اور پرجوش شرکاء نے امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور ڈرون حملوں کے خلاف بازار میں ریلی بھی نکالی

dron 2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں