238

چترال سکاوٹس اور پاک آرمی نے مصیبت اور ضرورت کے وقت کبھی بھی قوم کو تنہا نہیں چھوڑا۔کمانڈنٹ نظام الدین شاہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ نے دوسرے روز بھی گزشتہ سال کے سیلاب اور زلزلے کے متاثریں میں اشیائے خوردونوش پر مشتمل رمضان پیکج کی تقسیم کا کام جاری رکھااور کاری سے لے کر بونی تک روڈ سائیڈ پر واقع کاری ، راغ، کوجو، کوغذی، موری، مروئے، برنس، ریشن،زئیت، کوراغ اور چرون سمیت دوسرے علاقوں میں گئے سامان کی تقسیم کے بعد عام لوگوں میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل دریافت کرتے ہوئے ان کو حل کرنے کی یقین دلائی۔ انہوں نے کہاکہ چترال سکاوٹس اور پاک آرمی نے مصیبت اور ضرورت کے وقت کبھی بھی قوم کو تنہا نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہاکہ رمضان پیکج کی تقسیم کا کام دوسرے علاقوں میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ اس سے قبل جمعرات کے روزبھی اُنہوں نے لوٹ کوہ وادی میں متعدد متاثرہ گاؤں میں رمضان پیکج تقسیم کیاتھا.

23

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں