222

نیشنل بینک چترال کی انتظامیہ کی طرف سے چھوٹے بینکوں کو کیش کی فراہمی میں ناکامی

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)چترال کے کاروباری اور سیاسی حلقوں نے نیشنل بینک چترال کی انتظامیہ کی طرف سے چھوٹے بینکوں کو کیش کی فراہمی میں ناکامی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل بینک چترال کی سابقہ حیثیت کو بحال کرکے اس کو بلڈنگ ،عملہ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔ایک اخباری بیان میں گورنمنٹ کنٹریکٹر موسیٰ ولی خان اور اُن کے ساتھیوں نے کہا کہ نیشنل بینک چترال کا سب سے پُرانا بینک ہے۔اس بینک میں کیش کی کمی کبھی نہیں ہوئی۔بینک کے کھاتہ داروں کو کیش نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کبھی نہیں ہوا۔چھوٹے بینکوں کو کیش کی فراہمی میں تعطل کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔گذشتہ 3سالوں سے نیشنل بینک چترال کیش کی کمی کا رونا روتا ہے۔نہ چھوٹے بینکوں کو کیش دیتا ہے نہ اپنے کھاتہ داروں کو کیش دیتا ہے۔دوردرراز مقامات سے تنخواہوں ،بلوں اور دیگر چیکوں کو کیش کرنے کے لئے آنے والے لوگ ہفتہ دس دنوں تک خوار ہوکر پھرتے ہیں۔کاروباری اور سیاسی حلقوں کو اس وجہ سے پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔موسیٰ ولی خان کنٹریکٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل بینک چترال کو حسب سابق کیش فراہم کیا جائے اور چترال برانچ کو عوام کی خدمت کے قابل بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں