ہمارے فلاحی ادارے کی تعاون سے چترال میں خواتین کے لئے دوسوٹریننگ سنٹربنائے جارہے ہیں جووی سی لیول میں کھولاجائے گا/سینیٹرمحمدطلحہ محمود

چترال (ڈیلی چترال نیوز) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرانڈ الائنس چترال کے صدر خورشید احمد کے ملازمت سے سبکدوش ہونے پر ایک پروگرام کا انعقادکیاگیا۔جس کی مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام کے نامزدامیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ون چترال سینیٹرمحمدطلحہ محمودتھے ۔انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنی ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ ایک اعزاز کی بات ہے،خورشیداحمدکے باتوں سے پتہ چلاکہ انہوں نے دوران ملازمت دوسرے ملازمین کی بے شمارخدمات کی جس کی زندہ مثال آج کی یہ پررونق تقریب ہے ۔ لوگ آپ کو اچھے الفاظ کے ساتھ رخصت کریں یہ دیگرملازمین کے لئے قابل تقلیدہے ۔سینیٹرطلحہ محمودنے کہاکہ چترال کے پسماندگی کودیکھ کرکوہستان میں اپنی جیتے ہوئے نشست چھوڑدی کاغذات واپس لیاگیااوراین اے ون چترال سے الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم سب مل کرچترال کوبنائیں گے میں چترال سے صرف الیکشن نہیں لڑرہاہوں یہاں اپناگھربھی بنارہاہوں الیکشن جیتنے کے بعدیہاں کے مکینوں کوگھرکے دہلیز میں سہولیات مل سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے فلاحی ادارے کی تعاون سے چترال میں خواتین کے لئے دوسوٹریننگ سنٹربنائے جارہے ہیں جووی سی لیول میں کھولاجائے گاجہاں خواتین کو کچھ سیکھنے کاموقع ملے گاجس کے لئے ٹیکنکل مشینیں دودن کے اندراندرچترال پہنچ جائیں گے اورساتھ ہی نوجوانوں کوکھیلوں کے سامان بھی فراہم کیاجائے گا یہاں کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔نوجوانوں کے لئے چھوٹے چھوٹے خود روزگارپروگرام شروع کیاجائے گاتاکہ یوتھ اپنے پیروں پرکھڑاہوسکے۔اس موقع پرسابق ایم پی ے مولاناہدایت الرحمن ،جے یوآئی چترال کے سینئررہنماقاری جمال عبدالناصر،جمعیت علمائے اسلام چترال کے جنرل سیکرٹری انعام حافظ میمن ،ڈی ایچ اوچترال ڈاکٹرفیاض علی رومی اوردوسرے سرکاری اورغیرسرکاری شخصیات موجودتھے۔








