Mr. Jackson
@mrjackson
خواتین کا صفحہ

لیگل ایڈ پروگرام فار ہیومن رائٹس (LAPH)چترال نے چترال پریس کلب کو ویب بیسڈ ٹی وی چینل کی اسٹوڈیو قائم کرنے کے لئے مختلف سازوسامان مہیا کردی

چترال (نمائندہ ) لیگل ایڈ پروگرام فار ہیومن رائٹس (LAPH)چترال نے چترال پریس کلب کو ویب بیسڈ ٹی وی چینل کی اسٹوڈیو قائم کرنے کے لئے مختلف سازوسامان مہیا کردی۔ چترال پریس کلب میں خصوصی طور پر منعقدہ تقریب میں LAPHکے کوارڈینیٹر قاضی عرفان نے سامان چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین کے حوالے کیا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب ظہیرا لدین نے ایل اے پی ایچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو با اختیار بنانے اور صنفی تشدد کے خاتمے میں چترال پریس کلب کی کوششوں میں اسے قابل قدر سپورٹ فراہم کرتی رہی ہے اور ویب بیسڈ ٹی وی چینل کی لانچنگ ان سازوسامان کی فراہمی کے بغیر ممکن بھی نہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس چینل میں صنفی تشدد کے خلاف رائے عامہ کو بیدا ر کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اقدامات کے بارے میں خصوصی پروگرام روزانہ کی بنیاد پر شامل کئے جائیں گے۔ ایل اے پی ایچ کے کوارڈینیٹر قاضی عرفان نے اس امید کا اظہارکیاکہ اس چینل کی لانچنگ سے صنفی بنیاد پر تشدد کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے حقوق نسواں اور صنفی بنیاد پر تشدد کے حوالے سے چترال پریس کلب کی کاوشوں کی تعریف کی اور اپنے ادارے کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button