161

چترال نرسز فورم کے عہدہ داروں کی ایس ایس پی کوارڈینیشن سے ملاقات، ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد و نیک خواہشات کا اظہار

چترال ( نامہ نگار ) چترال نرسز فورم کی چیئر پرسن جعفر یاد حسین کی سربراہی میں کیبنٹ ممبرز و لیگل ایڈوائزر شاہد علی خان یفتالی کی سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس جناب عمران خان سے ان کی آفس میں ملاقات، ایس ایس پی کوارڈینیشن کا عہدہ سنبھالنے پر پاکستان کے اندر کام کرنے والے چترالی نرسز و نرس سٹوڈنٹس سمیت خیبرپختونخوا میں کام کرنے والے تمام نرسز کی طرف سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا گیا۔
ایس ایس پی عمران خان کی طرف سے کیبنٹ ممبرز ، تمام نرسز و نرس سٹوڈنٹس کا شکریہ اور قدر دانی کا اظہار کیا گیا۔
آپ کا کہنا تھا کہ ہماری کسی نہ کسی طرح ہر ہسپتال میں جانا ہوتا ہے تو ہم نرسز کی جانفشانی سے خدمات کا نوٹس کرتے رہتے ہیں اور جو سروسز نرسز مہیا کرتے ہیں ان کو دیکھ کر خوشی ملتی ہے اور ان کی خدمات یقیناً قابل تعریف ہے
ملاقات میں صدر ناصر علی شاہ، لیگل ایڈوائزر شاہد علی خان یفتالی، کوارڈینیشن سیکٹری شائستہ کنول، آفس سیکریٹری شائستہ زیب چترال نرسز فورم پاکستان شامل تھے
ملاقات کے دوران آپ کیساتھ کمیونٹی کو درپیش مختلف چیلنجز شئیر کئے گئے اور سپورٹ مانگا گیا تو آپ نے بھرپور قانونی سپورٹ کی یقین دہائی کرائی
آپ نے مذید کہا کہ نرسز سے متعلق جو بھی ہماری خدمات کی ضرورت پڑی تو صف اول کا کردار ادا کرینگے۔
ناصر علی شاہ صدر چترال نرسز فورم کی طرف سے فورم کو وقت دینے، پروفیشن اور پروفیشنلز کے لئے قدر دانی اور جائز قانونی معاملات پر سپورٹ کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں