ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عمران خان کی زیر صدارت3جون سے شروع ہونے والی سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز (ایس این آئی ڈیز) کی تیاریوں کے حوالے
چترال (نمائندہ ) ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عمران خان کی زیر صدارت3جون سے شروع ہونے والی سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز (ایس این آئی ڈیز) کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر لویر چترال ڈاکٹر فیاض علی رومی نے مہم سے قبل کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ یہ 5 روزہ پولیو مہم 7 جون تک سات افغان بارڈر ہائی رسک یونین کونسلوں عشریت،ارندو، دروش ون، دروش ٹو، شیشی کوہ، ایون، شوغور اور گرم چشمہ میں منعقد کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پولیس کو مہم کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ لواری ٹنل پر مستقل ٹرانزٹ پوائنٹ ان تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنائے جو نیچے کے اضلاع سے آرہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے متعدد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح بھی کیا۔