391

بعض سیاسی نمایندگان ایم پی اے سلیم خان کی بے پناہ مقبولیت سے خائف ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیں۔عمائدین کاپریس کانفرنس

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال) گرم چشمہ کے ویلج ناظمین ، کونسلرز اور عمائدین علاقہ نے ایم پی اے سلیم خان کی طرف سے علاقے کیلئے شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ یہی ترقیاتی منصوبے مستقبل میں ایک مرتبہ پھر ان کو چترال کی نمایندگی کا موقع فراہم کریں گے ۔ چترال پریس کلب میں منگل کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ویلج ناظمیں قیمت شاہ مُردان ،عمر ی خان زیارت ، افسر علی اویرک ،کونسلرز نادیرشاہ ، فاروق ، عزت شاہ ، عبدالجہان ، بھٹو اور سابق ناظم شیرین خان ایڈوکیٹ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ بعض سیاسی نمایندگان ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے علاقے میں ایم پی اے سلیم خان کی بے پناہ مقبولیت سے خائف ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیں ۔ اور مقامی عناصر کو اُکسا کر ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ دالنے کی ناکام کو شش کررہے ہیں ۔ تاہم وہ اپنے منفی مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ اُن شر پسند عناصر کے جھوٹ کے پول کھولنے کیلئے یہی کافی ہے ۔ کہ انہوں نے کندوجال روڈ کی لاگت کو چھتیس کروڑ روپے ظاہر کرکے لوگوں کو گمراہ کیا ۔ اور اس روڈ کو صرف اور صرف سلیم خان کے گھر کا راستہ ظاہر کیا ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے ۔ کہ روڈ کیلئے مجموعی طور پر صوبائی اے ڈی پی میں 6کروڑ 70لاکھ منظور کروائے تھے ۔ جس میں 3کروڑ 10 لاکھ زمین کی خریداری کیلئے اور 3کروڑ 60لاکھ روپے روڈ کی تعمیر کیلئے مختص ہیں ، اور اس روڈ سے بارہ دیہات کی 20ہزار آبادی کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ جن میں ایژ ، بشقیر پائیں ، نرکوریت ،کندوجال ، اویرک ، بہمی ، مُنور، ٹھونیک ، سانیک ، بگوشٹ ، یورجوغ اور بشقیر بالا شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا ، اس روڈ کی تعمیر سے ان DSC00543دیہات کے لوگوں کو مستقل طور پر نالہ کے ساتھ والے روڈ کی سالانہ سیلاب بردگی سے نجات مل جائے گی ۔ اور کُل موسمی سڑک میسر آجائے گا ۔ ناظمین اور عمائدین نے پی ٹی آئی کے رہنما عبدالطیف کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ عوام کو اُکسا ا کرا ور لوگوں میں نفرتیں پیدا کرکے بھونڈے طریقے سے سستی شہرت حاصل نہیں کی جاسکتی ۔ جبکہ تحریک انصاف کے تین سالہ دور میں ایک روپے کا ترقیاتی کام لٹکوہ میں نہیں ہوا ۔ انہوں نے اُن بلدیاتی نمایندوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کہ وہ انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اُلٹا مسائل پیدا کرنے کیلئے دوسروں کے آلہ کار بن رہے ہیں ۔ انہوں نے خبردار کیا۔ کہ ان نمایندوں نے اپنا رویہ درست نہ کیا ۔ تو اُن کے خلاف بھر پور عوامی تحریک چلائی جائے گی ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا حالیہ بجٹ میں چترال گرم چشمہ روڈکی تعمیر کیلئے 3ارب 30کروڑ روپے کا فنڈ مختص کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ چترال ایون بمبوریت روڈ کی تعمیر کیلئے بھی بھاری فنڈ کی فراہمی وفاقی حکومت کا چترال کے مسائل کے حل میں دلچسپی کی عکاس ہے ۔ انہوں سابقہ نواز شریف دور میں سروے شدہ چترال تاجکستان روڈ کو دوراہ کے راستے تعمیر کا بھی مطالبہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں