Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال شہرسے یارخون لشٹ جانے والی گاڑی بریپ پلموٹھینگ کے مقام پرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چارافراد جان بحق 10زخمی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)چترال شہرسے یارخون لشٹ جانے والی گاڑی بریپ پلموٹھینگ کے مقام پرگہری کھائی میں جاگری  جس کے نتیجے میں چارافراد جان بحق 10زخمی ہیں۔زخمیوں کوریسکیو1122کی ایمبولینس میں  آرایچ سی مستوج  اورتحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بونی منتقل کردیاگیا۔جن میں تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے  اورانہیں چترال لوئراورپشاورریفرکیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق چترال شہرسے یارخون لشٹ جانے والی بدقسمت ٹیوٹا لینڈکروزر گاڑی نمبر 1340 ڈرائیور شیر نادرچلارہاتھا  جس میں کل 17مسافرسوارتھے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ پلموٹھینگ بریپ کے مقام پررات 10 بجے کے قریب  تنگ اورخستہ حال سڑک سے نکل گہری کھائی میں جارگری ۔پولیس ذرائع کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں ڈرائیورشیرنادرسکنہ چیٹی ساربالائی یارخون ،زوجہ (ر)صوبیدارشیرولی سکنہ اچھوہنون اور دو بچے جن کے  عمراٹھ سے دس سال کے درمیان تھیں ۔بچوں کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے  ۔ زخمیوں میں  مزمیل ولد سردار ، علی بخت ، خوبان زوجہ سردار ساکنان شوست یارخون ، عائشہ زوجہ علی اکبر ،شمس اکبر ولد اکبر علی سکنہ ،صدم ولد قدم ساکنان یارخون لشٹ ، نور تاج دختر اکبر خان سکنہ شوڑکوچ ،شیر ولی ولد کمال سکنہ اچھوہنون اوردوسرے شامل ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button