پی پی پی اپرچترال کے ضلعی صدرسیدشیرحسین کا بریپ گاڑی حادثے میں جان بحق ہونے والے اورزخمیوں کے لواحقین اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت

چترال(پریس ریلیز)صدر پی پی پی اپر چترال سید شیر حسین نے ایک اخباری بیان میں چترال سے یارخون جانے والی ٹویوٹا جیب کی المناک حادثے میں جان بحق ہونے والے ، زخمیوں اور ان کے لوحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک وتعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فر مائیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلے دعاگو ہیں ۔۔۔۔۔
۔پلمو ٹیک بریپ میں حادثہ کی اصل وجہ روڈونکی خستہ حالی اور حکومت کی عدم توجہی اورپسماندہ علاقوں کی طرف توجہ نہ دینے کا عملی ثبوت ہے ۔گزشتہ بارہ سالوں سے اپر چترال خاصکر بالائی چترال کے عوام مختلف مشکلات کا شکار ہوتے آرہے ہیں کبھی انہیں آناج کی قلت کا سامنا ہوتا ہے کبھی بارشوں سے روڈونکی ہفتوں بندش یہان کے عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے ۔بریب سے آگے یارخون لشٹ بروعل تک جو روڈ ہیں ان خستہ حال روڈوں پر کسی مہذب معاشرے میں گاڑی نہیں چلایا جاسکتا لیکن یہان کے عوام کی مجبوری ہے کہ وہ اپنی جانیں ہتھیلی پہ رکھ کر زندگی کی گھڑی چلانے کیلے مجبورا اسی خستہ حال روڈوں پر نکل آتے ہیں جس سے آئے روز کوئ نہ کوئ حادثہ یا مشکلات کا سامنا ضرور ہوتا ہیے۔انہوں نے کہاکہ بھاری منڈیٹ لینے والی سر کار اپنے عوام کو بھول کر 408 کے پیچھے لگی ہے ۔ شیرحسین نے مزیدکہاکہ ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کو چائیے کہ وہ اپنے حلقے کی طرف توجہ دیں ۔جب سے یہ لوگ منتخب ہوے ہیں تب سے عوامی نظروں سے غائب ہیں ۔ انکی ذمہ داری بنتی ہیے کہ وہ ہفتہ وار اپنے حلقونکا دورہ کریں عوامی مسائل سنیں اور انہیں حل کریں۔پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال اپنے علاقے کے عوام کو اکیلا ہر گز نہیں چھوڑیگا اگر منتخب نمائندونکا رویہ اسی طرح رہا تو عوامی سطح پر ان کے خلاف بھر پور احتجاج ہوگا۔عوام روڈوں پر نکلنے پر مجبور ہوجائنگے۔