Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ بریپ کے مقام پرگاڑی کے حادثے میں جان بحق اورزخمی ہونے والے افرادکے لواحقین کے ساتھ ہمددری اورانسانی جانوں کے ضیاع پرانتہائی دکھ اورافسوس کااظہار

چترال(ڈیلی چترال نیوز)سابق ممبرصوبائی اسمبلی اپرچترال سیدسردارحسین شاہ نے پلموٹھینگ بریپ کے مقام پرٹیوٹالینڈکروزرگاڑی   کے المناک حادثے میں جان بحق  اورزخمی  ہونے والے افرادکے لواحقین  کے ساتھ ہمددری اورانسانی   جانوں کے ضیاع پرانتہائی دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں  انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعاکی ہے کہ  اللہ تعالیٰ مرحومیں کے درجات بلندفرما ئے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے  اورزخمیوں کوجلد صحت یابی نصیب کرے اور سوگوارخاندانوں کوصبرجمیل عطاء فرمائے(آمین)۔سیدسردارحسین شاہ نے   اس دلخراش واقعے    میں جان بحق ہونے والے اورزخمیوں کے اہل وعیال کوسرکاری طورمعاوضہ  دینے اورسڑکوں کی کشادگی پرفوری  کام شروع کرنے کامطالبہ کیاہے ۔ انہوں نے تعزیتی بیان میں متاثریں کے  ورثاء کوہرممکن تعاون  کی یقینی دہانی کی اورکہاکہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔ غم کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں اورآپ کوتنہانہیں چھوڑاجائیگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button