Mr. Jackson
@mrjackson
گلگت بلتستان

گلگت چترال روڑ حکومت پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان بالخصوص ضلع غذر کے عوام کے لئے تحفہ ہے،اگر فنڈز کی فراہمی یقینی ہو تو یہ شاہراہ 18 ماہ تک مکمل ہوسکتی ہے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان

غذر (نامہ نگار)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے غذر پریس کلب کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت چترال روڑ حکومت پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان بالخصوص ضلع غذر کے عوام کے لئے تحفہ ہے اس شاہراہ کی تعمیر کے بعد خطے میں سیاحت کو شعبے کو ترقی مل جائے گی اور عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آسکیں گی انہوں نے کہا کہ غذر چترال روڑ اراضی متاثرین کو ماہ اکتوبر سے مرحلہ وار لینڈ کمپنسیشن ادا کی جارہی ہے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر غذر کو ہدایت جاری کردی گئی ہے روڑ کی شفاف اور بروقت تعمیر کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اس حوالے سے این ایچ اے اور تعمیراتی کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ کی جارہی ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کام کی تکمیل میں کتنا عرصہ لگ سکتا ہے اگر فنڈز کی فراہمی یقینی ہو تو یہ شاہراہ 18 ماہ تک مکمل ہوسکتی ہے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے مختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ گاہکوچ گریٹر واٹر سپلائی سکیم کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات کا نوٹس لیا ہے اس پراجیکٹ کے فوائد عوام تک براہ راست پہنچانے اور سکیم کی تکمیل کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے مجاز حکام کو ہدایت جاری کردی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ غذر کے حلقہ 1 کے حوالے سے شکایات آرہی ہیں کہ وہاں ترقیاتی عمل کے حوالے سے زیادتی کی گئی ہے تاہم ہمارا یقین ہے کہ اس حلقے میں ترقیاتی سکیموں کی بروقت تعمیر کو تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ممبر اسمبلی کی تجویز کردہ سالانہ اے ڈی پی کے سلسلے میں جہاں تک ہمارے اداروں کی کوتاہی ہے ہم نوٹس لیں گے تاکہ اس حلقے کے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ غذر میں سب سے زیادہ پاور پراجیکٹس موجود ہیں تاہم ان پراجیکٹس سے پیدواری صلاحیت بڑھانے اور لائن لاسز کو ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع غذر میں ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے لاوارث پڑے پکنک ہٹس آو¿ٹ سورس کئے جائیں گے تاکہ یہاں کے بے روزگار نوجوان کرائے پر حاصل کرکے اپنی آمدن بڑھا سکیں چیف سیکرٹری نے کہا کہ دیامر کے نالوں سے متصل تمام پولیس چوکیوں میں پولیس نفری تعینات کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، عوام نے شکایت کی تھی کہ پولیس اہلکار چوکیوں کو چھوڑ کر آبادی کی جانب آگئے ہیں ہم نے ہدایت جاری کردی ہے جس کے بعد پولیس اہلکار متعلقہ چوکیوں پر پہنچ گئے ہیں دریں اثنا چیف سیکرٹری نے یاسین، پھنڈر کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد گاہکوچ میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیںور ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی جبکہ سرکاری اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقات کرکے انہیں سرکاری امور کی انجام دہی اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button