Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی زیر صدارت محکمہ تعلیم میل/فیمل اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے سربراہان کے ساتھ تعارفی میٹنگ منعقد

ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی زیر صدارت محکمہ تعلیم میل/فیمل اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے سربراہان کے ساتھ تعارفی میٹنگ منعقد ہوا۔
میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال اور دونوں محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔
میٹنگ میں دونوں محکموں کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع اپر چترال میں میں بطور ڈپٹی کمشنر اپنا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور خوش آمدید کہا۔
محکمہ تعلیم میل/فیمل اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اپنے محکمہ جات کو درپیش مختلف مسائل پر مختصر بریفنگ دیں۔ڈپٹی کمشنر نے دونوں محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرناہماری اولین ترجیح ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے دونوں محکمہ جات کے سربراہان کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button