Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال روڈ کی مرمت کے نام پر ناقص ترکول کا سلسلہ جاری/ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں

دروش(نامہ نگار)نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی طرف سے چترال پشاور روڈ کے عشریت تا چترال مختلف حصوں کے مرمت کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم مرمت کا یہ کام حسب سابق غیر معیاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی این ایچ اے کی طرف سے مرکزی شاہراہ کی مرمت کا کام زور و شور سے جاری ہے مگر یہ کام حسب روایت غیر معیاری ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگنے کیساتھ ساتھ مرکزی سڑک کی حالت مزید ابتر ہو جائیگی۔ اسوقت عشریت سے چترال تک سڑک کا حصہ نہایت خراب ہے اورکسی جنگ زدہ سڑک کا نقشہ پیش کر رہا ہے مگر سڑک کی مرمت کے نام پر اب کی بار بھی غیر معیاری کام جاری ہے اور اس کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں۔ گزشتہ سال جب تارکول بچھایا گیا تو وہ صرف 48گھنٹوں میں اکھڑ گیا اور سڑک پہلے سے زیادہ خراب ہو گئی مگر کسی بھی ادارے اور اعلیٰ ذمہ دار شخصیت نے اس جانب توجہ نہیں دی ۔ جبکہ اس سے قبل بھی نا قص تارکول بچھایا جاتا رہا ہے اور ہر سال سڑک کے اسی حصے کی مرمت کی جاتی ہے ۔ اب کی بار بھی سڑک میں تارکول بچھانے کا کام انتہائی غیر معیاری ہے اور بعض جگہوں میں بچھائی کے صرف تین دن بعد تارکول اکھڑنا شروع کر دیا ہے۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہر سال سڑک کی مرمت کے نام پر قومی خزانہ لوٹنے کے اس گھناؤنے کھیل کو بند کیا جائے اور معیاری کام کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔ عوامی حلقوں نے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر چترال سے ذاتی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button