464

نرسوں کے سروس رولز اورسروس سٹرکچر کاجائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل،اعلامیہ جاری

پشاور(نامہ نگار)محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے نرسوں کے سروس رولز اورسروس سٹرکچر کاجائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے اوراس سلسلے میں اعلامیہ بھی جاری کردیاگیا ہے ۔سیکرٹری صحت کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کوارڈینٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر اس کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ جبکہ دیگر ممبران میں ڈپٹی سیکرٹری ۔III محکمہ صحت، ڈپٹی ڈائریکٹر نرسنگ محکمہ صحت ،نرسنگ ٹیوٹرشاہد ہ عباسی، چارج نرس اول خان وغیرہ شامل ہیں۔ نوٹیفیکیشن میں درج ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی نرسوں کے موجودہ سروس رولز اورسروس سٹرکچر کاجائزہ لیکر ان کی کیئر ئر پر وموشنز کے لئے ایک ڈھانچہ وضع کرے گی۔ کمیٹی نرسنگ اسٹاف کو دو کیڈرز یعنی کلینکل اور ٹیچنگ کیڈر میں تقیسم کرنے کی تجویز کابھی بغور جائزہ لے گی اوراگلے چالیس دنوں میں اپنی رپورٹ محکمہ صحت کو پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں