تازہ ترین
ڈی ڈی اومیل کو فوری طور پر ہٹا کر خوش اخلاق اور مثبت رویے کے حامل آفیسر کا فوری تعین کیا جائے،نائب ناظم تحصیل مستوج کاپریس کانفرنس


میں محکمہ ایجوکیشن سے رابط کیا گیا ۔ تو پہلے انہوں نے خیمہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔ مگر بعد آزان حیلے بہانے بناتے ہوئے اپنے وعدے سے ہی مکر گئے ۔ فخر الدین نے کہا ۔ کہ جب انہوں نے ڈی ڈی او ایجوکیشن سے نچھاغ سکول کیلئے ٹینٹ فراہم کرنے پر اصرار کرتے ہوئے متنبہ کیا ۔ کہ سکول کے بچوں کو نقصان پہنچنے کی صورت میں محکمہ ایجوکیشن پر ذمہ داری عائد ہوگی ۔ اس پر ڈی ڈی او نے سکول کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے پوری اویر قصبے کے بچوں کی تضحیک کرتے ہوئے کہا۔ کہ ایسے بچوں کو مرنے دو ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈی ڈی او کے ان الفاظ کی وہ پُر زور مذمت کرتے ہیں ، اور اُنہیں اس پر بہت مایوسی ہوئی ہے ۔ نائب ناظم نے کہا ۔ کہ ڈی ڈی او کا یہ رویہ پوری اویر ویلی کے لوگوں کی تضحیک ہے ۔ جو کسی بھی صورت قابل معافی نہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مذکورہ ڈی ڈی او کو فوری طور پر ہٹا کر خوش اخلاق اور مثبت رویے کے حامل آفیسر کا فوری تعین کیا جائے ۔ بصورت دیگر اویر کی پوری آبادی احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آنے پر مجبور ہوگی ۔ انہوں نے پُر زور مطالبہ کیا ۔ کہ سکول ٹینٹ کی ویریفیکشن اورا نکوائری بھی فوری طور پر کی جائے ۔