Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال شہر سے 150 کلومیٹر دور بریپ کے مقام پر ایک ٹویوٹا لینڈکروزحادثے کاشکار،ایک شخص جان بحق دوزخمی

چترال ( نامہ نگار ) چترال شہر سے 150 کلومیٹر دور بریپ کے مقام پر ایک ٹویوٹا لینڈ کروزرنمبر GZR 866 جسے ڈرائیور تنویر احمد چلا رہا تھا ، خراب سڑک کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص زار مُراد ولد خوش مُراد ساکن پرکوسپ جان بحق اور پانچ افراد معمولی زخمی ہوئے ۔ مذکورہ ٹویوٹا لینڈ کروزر چترال شہر سے یارخون ویلی جارہی تھی ۔ کہ بریپ کے مقام پر حادثے کا شکا ر ہوا ، مستوج پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button