Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پاکستان مسلم ن اپر چترال کے تحصیل صدور و دیگر کارکناں کا تحصیل صدر جاوید ہاؤس بونی میں مشترکہ اجلاس۔ مرکزی حکومت سے سیلاب متاثرین کے ساتھ فوری امداد کا مطالبہ ۔

تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن مستوج جاوید لال کی کال پر جاوید لال ہاؤس بونی میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی سنیئر نائب صدور پرویز لال،عارف اللہ، تحصیل صدر موڑکھؤ محمد اعظم ،تحصیل صدر تورکھو احمد الله، صدر یو سی یارخون اعجاز،یوتھ رہنما ہارون،عبد الوہاب صبا، سینئر ورکرجلال الدین ،سلامت خان،حسین زرین،تحصیل جنرل سکرٹری عتیق الرحمٰن،جنرل سکرٹری بروغل یو سی عابد،کوارڈینٹر موڑکھو تحصیل صادق الله ،تحصیل انفارمیشن سکرٹری افسر علیم اور مستوج،تورکھو اور موڑکھو سے دیگر پارٹی قائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت تحصیل صدر تورکھو احمد الله نے کی تلاوت کلام پاک کے بعد پاکستان مسلم ن کے دیرینہ اور بزرگ کارکن جماعت خان کی ایصال ثواب کے لیے دعائے معفرت کی گئی جو آج بونی میں انتقال کر گئے تھے۔اجلاس کا واحد ایجنڈا اپر چترال میں تباہ کن سیلاب کے بعد ضلعی قیادت کی غیر فعالیت صوبائی قیادت اور مرکزی حکومت کی عدم توجہ پر ورکروں کی تحفظات کا اظہار اور فوری امداد بہم پہنچانے کا مطالبہ تھا متفقہ قرار داد کے ذریعے اس بات پر شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا کہ اس وقت اپر چترال کے مختلف گاوں جن میں خاص کر ریچ تورکھو،خورزگ یارخون،بریپ،دیزگ،ریشن اور ہرچین وغیرہ بری طرح متاثر ہو چکے ہیں اور وہاں کے لوگ کسمپرسی کے عالم میں ہیں ایسے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی قیادت، صوبائی قیادت اور مرکزی حکومت کی خاموشی اور لاتعلقی پارٹی ورکروں کے لیے شدید مایوسی اور ندامت کا باعث ہے۔ پاکستان مسلم ن کا شیواہ رہا تھا کہ جب بھی اس طرح کے حالات چترال میں پیش آتے تو تمام معملات کو بالائے طاق رکھ کر چترال کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوتے لیکن موجودہ صورت حال میں قیادت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ قرار داد کے ذریعے ضلعی قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ جلد از جلد صوبائی صدر سے رابطہ کرکے متاثرین کے لیے فوری ریلیف کا بندوبست کرایا جائے صوبائی صدر ایجینئر امیر مقام سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپر چترال کے سیلاب متاثرین کو تن تنہا نہ چھوڑا جائے اور مرکزی حکومت کے ذریعے متاثرین کی امداد اور بحالی میں کردار ادا کرے، این ڈی ایم اے کے تواسطہ سے متاثرین کے ساتھ مالی امداد کو یقینی بنائیں۔ قرار داد کے ذریعے متنبہ کیا گیا اگر پارٹی کے مخلص ورکروں کے جائز مطالبے کو نظر انداز کرکے اہمیت نہ دی گئی تو اپر چترال کے جملہ مخلص ورکر ( جو ہمیشہ مشکل حالات میں پارٹی کا ساتھ کھڑے رہے ہیں) اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے میں ازاد ہونگے۔ پارٹی سے وابستگی اور قربانی کا مقصد علاقے کو فوائد پہنچانا ہوتا ہے اگر مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے دکھ درد بانٹنے میں کردار ادا نہ کرسکے تو پارٹی وابستگی کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے لہذا پاکستان مسلم ن کہ تنیوں تحصیلوں کے صدور ،مرکزی کابینہ کے سینئر نائب صدور و دیگر پارٹی اراکین متفقہ طور پر قرار داد کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی قیادت ،صوبائی قیادت اور مرکزی قیادت سے بھر پور مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طورپر متاثرین کی مدد اور بحالی میں مرکزی حکومت سے رابطہ کرکے کردار ادا کریں ۔ایک ہفتے کے اندر اگر خاطر خواہ نتائج بر آمد نہ ہوا تو اپر چترال میں مسلم لیگ ن کے ورکر ایک آل ورکر اجلاس بلا کر مستقبل کے لیے لایحہ عمل ترتیب دینے میں ازاد ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button