آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ) کے زیرا ہتمام "موسمیاتی تبدیلی سے جنس کی بنیاد پر موافقت پیدا کرکے منصوبہ سازی اور سروس ڈلیوری”کے موضوع پر حکومت کے لائن ڈیپارٹمنٹس اور دوسرے بنیادی اسٹیک ہولڈرز کے لئے یک روزہ کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ
چترال (ڈیلی چترال نیوز) آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ) کے زیرا ہتمام "موسمیاتی تبدیلی سے جنس کی بنیاد پر موافقت پیدا کرکے منصوبہ سازی اور سروس ڈلیوری”کے موضوع پر حکومت کے لائن ڈیپارٹمنٹس اور دوسرے بنیادی اسٹیک ہولڈرز کے لئے یک روزہ کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں صنفی مساوات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اکاہ کے BRAVEپراجیکٹ کے زیر اہتمام اس ورکشاپ میں کہاگیاکہ متعدد قدرتی آفات سے دوچار چترال جیسے جغرافیائی علاقے میں قدرتی آفات کی شدت میں کمی لانے اور متاثرہ کمیونٹی میں ان آفات کے بارے میں لچک پیدا کرنا ناگزیر ہے تاکہ ان کی منفی اثرات کو کم سے کم کیا جاسکے۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ریزیلنس پیدا کرنے کے عمل کے کسی بھی مرحلے میں صنفی برابری میں کمی لانے سے یہ عمل انتہائی متاثر ہوگا کیونکہ جنس کی بنیاد پر مختلف کردار متعین ہیں اور ان کے نہ ہونے سے متاثر ہونا یقینی ہے۔
شرکاء نے قدرتی آفات کے وقوع پذیر ہونے سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں متعدد صنفی مسائل، کردار اور ذمہ داریوں پر کام کیا اور مطلوبہ لائحہ عمل پیش کیا۔ تربیت دینے والوں میں آغا خان فاؤنڈیشن کی قدسیہ مہتاب، جاوید احمد، منیجر ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ آغا خان ایجنسی برائے ہیبی ٹیٹ پاکستان کے دفتر چترال ریجن شامل تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے کے اے ایچ پی چترال کے ریجنل پروگرام منیجر ولی محمد خان نے کہا کہ قدرتی آفات کا منظم انداز میں بغیر کسی مشکل اور انتشار کے مقابلہ کرنے کے لئے ایک لچکدار اورپہلے سے تیار کمیونٹی کی تشکیل ایک عظیم مقصد ہے جس میں اکاہ تمام اسٹیک ہولڈر کو اپنی کوششوں میں شامل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ کنسرن ورلڈ وائیڈ کی مالی معاونت سے ان کی تنظیم سول سوسائٹی کی تنظیموں اور متعلقہ سرکاری محکموں کو ان کے ساتھ مل کر خطے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے موافقت اور تخفیف کے حوالے سے مشترکہ کاز بنا رہی ہے۔