تازہ ترین
پشاور میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی فیاض احمد کے والد بزرگوار حاجی رحمت خان کی وفات پر چترال پریس کلب میں صدر ظہیر الدین کے زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) پشاور میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی فیاض احمد کے والد بزرگوار حاجی رحمت خان کی وفات پر چترال پریس کلب میں صدر ظہیر الدین کے زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کے لئے جنت میں اعلیٰ مقام اورپسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعائیں مانگی گئیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ چترال پریس کلب کے جملہ ممبران غم کی اس گھڑی میں فیاض احمد کے ساتھ شریک ہیں