گورنمنٹ مڈل سکول موڑدہ ایون میں یوم آزادی کی پروقار تقریب ، 77 واں یوم آزادی کیک کاٹا گیا
چترال ( محکم الدین ) چترال کے خوبصورت سیاحتی علاقہ ایون کے گورنمنٹ مڈل سکول موڑدہ میں یوم آزادی کے حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین سعد فریدی مہمان خصوصی تھے ۔ جبکہ سابق ڈی ای او چترال احسان الحق نے صدر محفل کے فرائض انجام دی ۔ دیگر مہمانوں میں ایس ایچ او تھانہ ایون بلبل حسن ، چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین ، معروف کاروباری و سیاسی شخصیت خیرالاعظم ، گورنمنٹ کنٹریکٹر عتیق احمد ، ریٹائرڈ صوبیدار محمد اکرم ، استاد مظفرالدین، سوشل ایکٹی وسٹ اسرار الدین شامل تھے ۔ جبکہ بڑی تعداد میں علاقے کے عمائدین ، اساتذہ کرام اور سینکڑوں کی تعداد میں سکولوں کے طلبہ نے آزادی تقریب می شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز میں پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی ۔ جس میں سکول کے چا ق و چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی دی ۔ اور قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سعد فریدی ، صدر محفل احسان الحق نے اپنے خطاب میں مملکت پاکستان کے قیام کو شہداء آزادی کی عظیم قربا نیوں کاثمر قرارد یا ۔ اور کہا کہ دھرتی ماں کی حفاظت سب پر فرض ہے ۔ سعد فریدی نے زور دے کر کہا ۔ کہ ہمیں اس موقع پر یہ دیکھنا چاہئیے ۔ کہ ہمارے بڑھوں نےعظیم قربانی دے کر جن مقاصدکیلئے اس ملک کو حاصل کیا ۔ کیا ہم ان اہداف کوحاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں؟ اگراس کا جواب نفی میں ہے ۔ تو ہمیں اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے طلبہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ تاہم طلبہ کی اچھی رہنمائی اور کونسلنگ کی ہر وقت ضرورت رہتی ہے ۔ انہوں نے تقریب میں تلاوت،حمد ونعت ، تقاریر اور ملی نغمے پیش کرنے والے طلبہ کی صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ قبل ازین انچارج سکول جی ایم ایس موڑدہ ایون زرتاج احمد نے تمام مہمانوں کو آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اوراسے اپنی نوعیت کی منفرد تقریب قرار دی ۔ تقریب کے دوران طلبہ نے ملی نغمے اور خاکے پیش کرکے خوب داد وصول کی ۔ بعد آزان مہمان خصوصی اور صدر محفل نےگذشتہ امتحانات میں سکول بھر میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والے محمد عاصم رضا اول ، ذوہیب رشید دوئم اور فہیم الدین سوئم میں شیلڈ اور دیگر انعامات تقسیم کیں ۔ جبکہ ایس ایچ او بلبل حسن ، معروف کاروباری شخصیت خیرالاعظم ، چیرمین وجیہ الدین ، ، بزنس مین عتیق احمد ، استاد مظفر الدین ، (ر)صوبیدار محمداکرم سوشل ایکٹی وسٹ اسرار الدین وغیرہ نے کلاسوں کی سطح پر نمایاں پو زیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے ۔ تقریب کے اختتام پر انچارج ٹیچر زرتاج احمد نے اپنے خطاب میں تما م حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کمیونٹی کے عمائدین سے درخواست کی ۔ کہ وہ سکول کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں ۔ تاکہ تعلیمی میدان میں مزید بہترنتائج حاصل کئے جاسکیں ۔ تقریب کے آغاز سے پہلے وطن کے سرحدوں کی حفاظت کیلئے جان نچھاور کرنے والے چترال پولیس کے ایس ایچ او فخرالدین شہید ، امتیاز احمد شہید چترال سکاوٹس اور امتیاز الرحمن شہید کے قبروں پر عمائدین علاقہ ، سکول کے اساتذہ ، پولیس کے آفیسران و جوان اور سکول کے طلبہ نے حاضری دی ۔ پرچم لہرایا اور سلامی و فاتحہ خوانی کی ۔ تقریب کے شرکاء نے یوم آزادی کی مناسبت سے انتہائی پروقار تقریب منعقد کرنے پر سکول انچارج ، اساتذہ اور طلبہ کی تعریف کی ۔