نداپاکستان کےزیراہتمام گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری فاربوئزسکول دروش میں 77وین یوم آزادی پورے قومی جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا گیااورپرچم کشائی کی
چترال(ڈیلی چترال نیوز)ملک کے دوسرے شہروں کی طرح گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری فاربوئزسکول دروش میں 77وین یوم آزادی پورے قومی جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا گیااورپرچم کشائی کی۔جشن آزادی کےیہ رنگا رنگ تقریب نیشنل انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن ندا پاکستا ن اورسکول ہذاکے باہمی اشتراک اورپی پی ایف کی مالی معاونت سے منعقدہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹینٹ کرنل وقاص احمدتھے جبکہ صدارت کے فرائض تحصیل چیئرمین سیدفریدحسین جان نے کی۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر دروش محمدعلی،معروف عالم دین قاری جمال عبدالناصر،پرنسپل سکول ہذامحمدسلیم کامل ،ایس ڈی پی اودروش اقبال کریم ، چترال سکاوٹس کے میجردنیال کے علاوہ مختلف تنظیمات کے صدور،علاقے کے عمائدین ،سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کے نمائندہ گان سکول ہذاکے اساتذہ اورکثیرتعدادطلبا نے شرکت کی ۔” اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں” کے موضوع پربچوں نے ملی نغمے ،تقاریر، وطن کے گیت گائے اور خاکے پیش کئے ۔اور کئی بچوں نے جشن آزادی کے حوالے سے اسلاف کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے اُنہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی لیفٹینٹ کرنل وقاص احمد ،اے سی دروش محمدعلی ،ایس ایس ٹی ٹیچرمحمدسلطان اوردوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہپاکستان کی آزادی کا سفر طویل اور مشکل تھا۔ برصغیر کے مسلمانوں نے ایک طویل جدوجہد کے بعد اپنی علیحدہ شناخت کےلئے جدوجہد کی، جو 1947 میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں کامیاب ہوئی۔ اس وقت سے لے کر آج تک پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے، لیکن ہر بار عوام نے اپنے وطن کی خود مختاری اور عزت کےلئے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کے لئے بھی پوری قوم کا یکجہت ہونا اور اس کے ساتھ ساتھ قیام پاکستان کے مقاصد سے بالخصوص نئی نسل کو آگاہ رکھنا اور بھی ضروری ہے ۔ آج وطن عزیز کے یوم آزادی کے موقع پر ہمیں اپنا جائزہ لینا ہے کہ ہماری ترجیحات کی سمت کیسے درست ہوسکتی ہے
پراجیکٹ منیجرنداپاکستان چترال انواربیگ نے کہاکہ نیشنل انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (NIDA) پاکستان کا قیام 2008 میں مثبت سماجی تبدیلی کو متحرک کرنے کے لیے کیا گیا تھا تاکہ ایسے گروہوں کو متحرک کیا جا سکے جو صنف، نسل، معذوری، تعلیم، آمدنی یا جغرافیائی لحاظ سے پسماندہ ہیں تاکہ پائیدار ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔ پاکستان کے تمام صوبوں میں کام کرتے ہوئےنداپاکستان نے تعلیم، صحت، معاش، قدرتی وسائل کے انتظام، ثقافت، پانی، صفائی اور حفظان صحت ، تولیدی صحت، انسانی حقوق، ادارہ جاتی ترقی، نوجوانوں سمیت مختلف شعبوں میں کام کررہےہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو دہائیوں سے گلوبل وارمنگ اور قدرتی آفات پاکستان خاص کرچترال کوبہت زیادہ متاثر کیاہے ۔نداپاکستان لوئرچترال کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں فوڈ،نان فوڈ پیکچ اورہایجن کٹ تقسیم کئے ہیں ۔اورمتاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں اپناحصہ ڈالنے کے لئے لائحہ عمل کررہے ہیں ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ گذشتہ سال کی برف باری اورسیلاب کی وجہ سے علاقے مکینوں کوناتلافی نقصان اٹھناپڑا اورسرکاری اورغیرسرکاری املا ک کوشدیدنقصان پہنچاجس کے لئے پاکستان پاورٹی ایلیویشن ( پی پی ایف )کی مالی مددسے دروش ون میں ریسٹورنگ سوشل اینڈکلائمنٹ ریزلینس کے نام سے پراجیکٹ کاآغازہوچکاہے جس کی اے کمپنٹ بدھ کے روزپاکستان ڈے کی طورپرمنایاگیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ بحثیت پاکستانی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے گھروں اور علاقوں میں پودے لگاکر موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیاری کریں۔انہوں نے کہاکہ لوئر چترال میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے اس میں عوام بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنی ذمہ داری پوری کریں اور چترال کو سرسبز و شاداب بنائیں۔
تقریب کے آخرمیں اس موقع پرسکول ہذاکے احاطے میں دیودارکا پوہ لگاکر لیفٹیننٹ کرنل وقاص احمداوردوسروں نے کہاکہپرائم منسٹر گرین یوتھ پروگرام کے تحت وادی چترال کوسرسبزبنانے کے لئے شجرکاری مہم کاآغازکردیا۔مل جل کرماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجزسے نمٹاجاسکتاہے ۔اس لئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئےوزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت گرین یوتھ موومنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔مقامی نوجوانوں کاکہناہے کہ ماحول کی بہتری کے لیے درخت لگانا ضروری ہے۔درخت لگائیں تاکہ آپ اچھے ماحول میں سانس لے سکیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سے موسمیاتی تبدیلی نے ہمارے ملک کو بری طرح متاثر کیا ہے ، درختوں سے آب وہوا صاف اور قدرتی حسن میں اضافہ ہوگا،پودے لگانے سے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی، مون سون کے موسم میں پودوں کی بہتر نشوونما ہوتی ہے، ہمیں دن رات محنت سے قدرت کی عطا کردہ نعمتوں سے استفادہ کرنا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگر سنجیدگی سے ملک کے طول و عرض میں پھل اور پھول دار درختوں کی افزائش کے منصوبے شروع کیے جائیں تو اس کے کئی فائدے ہیں پاکستان کو ایک سرسبزملک بنانے سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا۔چترال کی خوبصورتی میں اضافے اور عوام کو سر سبز ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی شجرکاری مہم جاری ہے۔پروگرام کے آخرمیں نداپاکستان کی جانب سے مہمانوں اورپروگرام میں حصہ لینے والے طلباءکوتعریفی شیلڈزسے نوازاگیا