تکل ویلفیئر آرگنائزیش کی جانب سے دروش میں نوجوانوں کا عالمی دن منایا گیا
دروش (نمائندہ) تکل ویلفیئر آرگنائزیشن اور ڈسٹرکٹ یوتھ افس چترال کے زیر اہتمام پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ کے مالی تعاون سے تحصیل دروش میں نوجوانوں کا عالمی دن زبر دست جوش و خوروش کے ساتھ منا یا گیا ،تقریب کے خاص مہمانوں میں ڈسٹرکٹ یوتھ افسر سردار علی وزیر،سب ڈویژنل آفسر ایجوکیشن تاج محمد خان ،معروف سماجی شخصیت راضیت باللہ،صدر تجار یونین دروش حاجی گل نواز ،لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں ،اساتذہ ،وکلاہ میڈیا کے نمائندے سمیت مختلف شعبہ ہاے زندگی میں گران قدر خدمات سرانجام دینے والے نوجوانوں کے کشیر تعداد نے شرکت کی ،جبکہ نوجوانوں کی حوصلہ آفزائی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی نے خصوصی طور پر شرکت کی
تلاوت کلام پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کے بعد تکل ویلفیئر آرگنائزیشن کے پروگرام مینجر صابر خان نے پا کستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ کے پراجیکٹ (ار ایس ایس اینڈ سی ار) تکل ویلفیئر آرگنائزیشن کے پروگرامات اور نوجوانوں کےعالمی دن کا ایک جامع خاکہ پیش کیا،تکل ویلفیئر آرگنائزیشن کے پراجیکٹ تھیم
کے رو سے تحصیل دروش “Youth Digital Pathways for Sustainable Development”
میں اس تقریب کو منعقد کر نے کا مقصد زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہانے نمایان سرانجام دینے والے کامیاب نوجوانوں بالخصوص بچیوں کے کہانیوں کو پیش کر نے موقع فراہم کر نا تھا،جس کو حاضریں نے بہت سراہا
تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دروش اور دوسرے مہمان مقررین نے تکل ویلفئر آرگنائزیشن اور پی پی اے ایف کے کوششوں کو سراہتے ہوئے قوم کے تعمیر کے لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حکومتی اقدامات کی یقین