Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

خراٹوں سے نجات دلانے والی ڈیوائس تیار

اسلام آباد(نامہ نگار)رات کے اندھیرے میں اگر آپ کی پُرسکون نیند کو کوئی چیز خراب کر سکتی ہے تو وہ ہے آپ کے کمرے موجود دوسرے شخص کی خراٹوں کی آواز۔ لیکن اس پریشانی سے چھٹکارہ دلانے کیلئے ائرینگ ایمز نامی ڈیوائس ایجاد کی گئی ہے جس سے نہ صرف خراٹوں کو روکا جاسکتا بلکہ خراٹوں کو مکمل ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ تحقیق کے مطابق نوجوانوں میں چوتھائی فیصد حصّہ ایسا ہے جو سوتے میں خراٹے لیتا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سانس میں رکاوٹ کے باعث خراٹوں کی آواز پیدا ہوتی ہے۔سلیپ ایپینا اور خراٹوں سے بچنے کیلئے بنائی جانے والی یہ ڈیوائس، جس سے سانس کو بہتر طریقے سے لینے میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی اپر ائیر ویز کو نقصان پہنچے سے بھی بچائے گی ۔ اس لئے اب وہ افراد جنہیں خراٹوں کی شکایت ہے تو اپنے بستر پر سونے کیلئے جانے سے پہلے ائیرینگ ایمز نامی اس ڈیوائیس کو لگا لیں تا کہ خود بھی سکون کی نیند سو سکیں اور دوسرے بھی آپ کی وجہ سے پریشان نہ ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button