Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق)  نے اپراورلوئرچترال میں پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلزکے لئے نیشنل کریلولم کے موضوع پردوروزہ  تربیتی ورکشاپ

 

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق)  نے اپراورلوئرچترال میں پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلزکے لئے نیشنل کریلولم کے موضوع پردوروزہ  تربیتی ورکشاپ  بونی اورچترال ٹاون کے مقامی ہوٹل میں  منعقد کیاجس میں  60سے زائد غیرسرکاری سکولوں کے پرنسپلزاورانچارچ اساتدہ نے شرکت کی ۔ورکشاپ میں بنیادی کریلولم  کے حوالے سے جاننے،سالانہ  منصوبہ سازی  کوڈیزائن کرنے،لیسن پلان تیارکرنے، اکیڈمک کوآرڈینیٹر کی جے ڈی تیار کرنے، سکول میں موثر تعلیمی نظام قائم کرنے،مشاہدے کے لیے سمارٹ ٹولز سکولوں میں عام کرنے،مثبت آراء او ر بہتری کے منصوبے کو نافذکرنے  کے موضوع پرتفصیلی گفتگوکی ۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئےریجنل ہیڈآفاق مردان زون میاں میجرشاہ،ریجنل ہیڈملاکنڈڈویژن صاحبزادہ  ماجدعلی خان، ایریا ہیڈ چترال ذوالفقار علی خان اوردوسروں نے کہاکہ ماہرین تعلیم کو جدید سائنسی انداز میں تعلیمی اداروں میں ٹائم مینجمنٹ کے ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تعلیمی سیشن کی بروقت پلاننگ،اس کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور اپنی ریسرچ کو مد نظر رکھتے ہوئے سکولوں کے سربراہان کو سکول اور تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری لانے کیلئے مفید مشوروں سے بھی نوازا  گیا۔انہوں نے کہاکہ اس طر ح کے ٹریننگ  سے اساتذہ کرام کو لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔آفاق ملک میں شعبہ تعلیم میں دو رس اصلاحات متعارف کرانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ان اصلاحات سے شعبہ تعلیم  میں ریفارم لایاجائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے انہیں جدید دور کے چیلنجوں کے لئے تیارکر ناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہےآفاق نئی نسل کی کردار سازی میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔ورکشاپ کے اختتام پر ٹریننگ کے شرکا اور منتظمین اس نتیجے پر پہنچے کہ اگر آفاق کے ٹرینرز اور ٹیچر ایجوکیٹرز محنت کریں تو تعلیم کے ذریعے اس ملک میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ورکشاپ کے انعقاد پرشرکاء محفل نے آفاق کے کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس طرح کے ورکشاپ باربارکرنے کامطالبہ کیا


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button