Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے لویر چترال کے یوسی چیرمینوں کی تین کی الٹی میٹم

چترال (نامہ نگار)چترال میں پیسکو کی طرف سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے لویر چترال کے مختلف یونین کونسلوں کے چیرمینوں نےتین دن کی الٹی میٹم دے دیا اس دوران ظالمانہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کردی گئی توہفتہ 14 ستمبر کوچترال میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائےگا اورگولین پاور ہاوس اورجوٹی لشٹ میں واقع گرڈ اسٹیشن کے سامبے دھرنا دینے کا بھی کا اعلان کردیا۔منگل کے روز ویلج کونسل شیاقوٹک فخر اعظم کے دفترمیں ان کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اس بات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا گیاکہ چترال میں گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی وافر مقدارمیں دستیابی کے باوجود 8گھنٹے روزانہ کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے۔ اجلاس میں مولانا اسرارالدین الہلال خصوصی طور پر شریک ہوئے جبکہ دوسرے شرکاء میں تجار یونین کے دین محمد ندیم، عمران خان، امین الرحمن، محمد نبی خان، سجاد احمد خان، شاکراللہ اور دوسرے شامل تھے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ لوڈشیڈنگ سے عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور حالات کے خراب ہونے کی پوری ذمہ داری پیسکو حکام پر ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button