Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جمیعت علماء اسلام اپر چترال کےضلعی امارت اور جنرل سکرٹری کے لیے انتخابات مکمل ۔سابق تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف 5 سال کے لیےامیرِ منتخب

 جمیعت علماء اسلام اپر چترال کا ایک خصوصی نشست بغرض انتخاب امیر و جنرل سکرٹری اپر چترال بونی میں منعقد ہوا۔ جس میں اپر چترال کے مختلف علاقوں سے اراکین جمیعت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔یہ انتخابات مرکزی معاون انتخابات سابق ایم پی اے راحت شاہ ،صوبائی معاون انتخابات ڈاکٹر مسعود گل ،صوبائی سالار اسرار مروت، ضلعی ناظم انتخابات مولانا محمد عمر فیضی اور ضلعی ترجمان حبیب گل کے نگرانی میں تکمیل کے مرحلے تک پہنچے ۔سابق تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف اور سابق امیر جمیعت علماء اسلام اپر مولانا فتح الباری، امارات کے لیے جبکہ مولانا فدا الرحمٰن اور فہیم الله (ناظم عمومی)جنرل سکرٹری شپ کے امیدوار تھے ۔انتخابات پُر امن ماحول میں اختتام پذیر ہوا ۔اس میں اپر چترال کے عمومی کے289 اراکین میں سے تقریباً 247 اراکین حاضر ہوکر ووٹ پول کی۔ نتائج کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی معاون انتخابات نے اکثریتی ووٹ حاصل کرنے کی بنیاد پر امارت کے لیے مولانا محمد یوسف اور جنرل سکرٹری کے لیے مولانا فدا الرحمٰن کو کامیاب قرار دی تاہم جمیعتی پالیسی کے تحت کون کتنا ووٹ لیا اس کو صعیہ راز میں رکھا۔ اپنی انتخاب کے بعد مولانا محمد یوسف نے مختصر خطاب کرتے ہوئے معاونیںن انتخابات اور ضلعی ناظم انتخابات مولانا محمد عمر فیضی کے ساتھ تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پُر امن ماحول اور منظم طریقے سے انتخابی عمل کو شفاف انداز میں اختتام تک پہنچائے ساتھ ان پر اعتماد کرنے پر جملہ کارکناں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ باہمی اتفاق و اتحاد سے پارٹی اور علاقے کی بہتر مفاد میں کام کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کوئی حزب اقتدار یا حزب اختلاف کی بات نہیں ہم ایک ہیں اور ایک رہ کر جمیعت کو منظم بنانے میں کردار ادا کر ینگے۔اس موقع پر نو منتخب جنرل سکرٹری مولانا فدا الرحمٰن نے بھی ان پر اعتماد کرنے پر پارٹی کارکناں کا شکریہ ادا کیا اور سابق امیرِ جمیعت علماء اسلام مولانا فتح الباری کے خصوصی دعا کے ساتھ انتخابی عمل اختتام پذیر ہوا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button