جماعت اسلامی لویر چترال کے زیر اہتمام گزشتہ ایک ہفتے سے جاری قرآن فہمی کا پروگرام قرآن کلاس ہفتے کے دن پریڈ گراونڈ چترال میں احتتام پذیر ہوا

چترال (نمائندہ ) جماعت اسلامی لویر چترال کے زیر اہتمام گزشتہ ایک ہفتے سے جاری قرآن فہمی کا پروگرام قرآن کلاس ہفتے کے دن پریڈ گراونڈ چترال میں احتتام پذیر ہوا جس میں پانچ ہزار کے لگ بھگ مردوخواتین شرکت کرتے رہے جبکہ سوشل میڈیا پیج پر بھی بڑی تعداد میں لوگ گھروں میں بیٹھے اس سے مستفید ہوتے رہے۔ دین اسلام کے معروف مبلغ مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل نے گزشتہ ایک ہفتے سے اداب زندگی کے مختلف موضوعات پر قرآن وسنت کی روشنی میں نماز فجر کے بعد لیکچردینے کا سلسلہ شروع کیا تھاجوکہ ڈیڑھ گھنٹوں تک جاری رہتا تھا۔ پروگرام کے احتتامی روز جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد اور سیکرٹری وجیہہ الدین نے کہاکہ چترال کے عوام دین اسلام سے خصوصی شغف رکھنے کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے اس پروگرام کو تسلسل کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے جس سے بڑی تعداد میں مردوخواتین مستفید ہورہے ہیں۔