تازہ ترین
حجرہ ویلج سپورٹ آرگنائیزیشن کے زیر اہتمام پاکستان پاورٹی ایلی ویشن فنڈ کے زیر اہتمام سنوغر ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سنوغر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

حجرہ ویلج سپورٹ آرگنائیزیش ن کے زیر اہتمام پاکستان پاورٹی ایلی ویشن فنڈ کے زیر اہتمام سنوغر ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشنکے زیر اہتمام سنوغر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے آکر فری میڈیکل چیک اپ کروایا۔
اس فری میڈیکل کیمپ میں سنوغر کے علاوہ پرواک اور میراگرام سے بھی بڑی تعداد میں مرد و خواتین آئے ہوئے تھے جن کا معائنہ کرنے کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔
اس فری میڈیکل کیمپ کا مقصد علاقے میں لوگوں کی صحت کے مسائل کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنا اور مریضوں کا معائنہ کروانا تھا۔
یاد رہے کہ ہجرہ ویلج ارگنائزیشن پی پی ایف کے تعاون سے یونین کونسل ڑاسپور میں نہروں کی بحالی، شجر کاری اور حادثات سے بچاؤ کے لئے لوگوں کو ٹریننگ بھی دے رہے ہیں۔